NationalPosted at: Jun 28 2017 6:19PM جنید کے ساتھ جو ہوا وہ افسوسناک اور ناقابل قبول : وینکیا نائیڈو
نئی دہلی ، 28 جون (یواین آئی) بلبھ گڑھ میں ایک نوعمر لڑکے کو پیٹ پیٹ کر ہلاک کرنے کے واقعہ کو ’ ’بدبختانہ ‘‘ قرار دیتے ہوئے حکومت نے آج کہا ہے کہ متعلقہ حقام اس معاملے میں مناسب کارروائی کررہے ہیں۔ 16 سالہ جنید خا ں کو جو دہلی سے ہریانہ کے بلبھ گڑھ میں اپنے گھر واپس آرہا تھا ، ٹرین میں زدوکوب کرکے خنجر مارمار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔ یہ واقعہ پچھلے ہفتے کا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ حملہ آوروں نے اس پر بیف کھانے کا الزام لگایا تھا۔ مرکزی وزیراطلاعات و نشریات مسٹر ایم وینیکا نائیڈو نے اس واقعہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے آج کہا کہ ’’اس طرح کی حرکتیں برداشت نہیں کی جاسکتی اور جنید کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ افسوسناک ہے۔ اس طرح کے واقعات قطعی ناقابل قبول ہیں‘‘۔ یواین آئی۔ سلام ۔ م س