NationalPosted at: Nov 18 2020 12:10PM جاؤڈیکر، نقوی کا بٹوکیشور دت کی سالگرہ پر خراج عقیدت
نئی دہلی، 18 نومبر (یو این آئی) اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر پرکاش جاؤڈیکر اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے بدھ کے روز آزادی کے متوالے بٹوکیشور دت کو ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
ملک کی جنگ آزادی کے عظیم مجاہد آزادی بٹوکیشور دت کی آج 110 ویں سالگرہ ہے۔
مسٹر جاؤڈیکر نے کہا،’عظیم انقلابی بٹوکیشور دت کی جینتی پر انھیں بہت بہت خراج عقیدت۔‘
مسٹر نقوی نے کہا،’عظیم مجاہد آزادی بٹو کیشوردت جی کی سالگرہ پر انھیں خراج عقیدت‘۔
بٹوکیشور دت ہندوستان کی جنگ آزادی کے عظیم انقلابی تھے۔ ملک کو بٹوکیشور دت کے بارے میں سب سے پہلے آٹھ اپریل 1929 کو معلوم ہوا جب وہ بھگت سنگھ کے ساتھ پارلیمنٹ میں دھماکے کے بعد گرفتار کیے گئے۔ انہوں نے آگرہ میں تحریک آزادی کو منظم کرنے میں قابل ذکر کام کیا تھا۔
یو این آئی،ایم اے۔