NationalPosted at: Mar 21 2019 4:53PM بی جے پی کا اروناچل پردیش، سکم کےامیدوار 18 ناموں کا اعلان
نئی دہلی، 21 مارچ (یو این آئی) بی جے پی نےجمعرات کو اروناچل پردیش اور سکم اسمبلی انتخابات کے لیے بالترتیب 6 اور 12 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔
بی جے پی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کے سکریٹری اور مرکزی وزیر جے پی نڈا نے یہ فہرست جاری کی۔ پارٹی اروناچل پردیش کے 54 امیدواروں کے ناموں کے اعلان پہلے ہی کرچکی ہے۔ دونوں ریاستوں میں 11 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے اور نتیجے 23 مئی کو آئیں گے۔
بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کی صدارت میں مسلسل ہونے والی پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کی میٹنگوں میں ان ناموں کی فہرست پرحتمی مہر ثبت کی گئی جن میں وزیرا عظم نریندر مودی، مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ، محترمہ سشما سوراج، تنن گڈکری، جے پی نڈا، ارون جیٹلی، تھاور چند گہلوت، مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور بی جے پی کے تنظیمی جنرل سکریٹری رام لال شامل ہیں۔
یو این آئی، ایم اے۔