NationalPosted at: Sep 18 2019 8:43PM آخر رام للا کب تک ٹینٹ میں بیٹھے رہیں گے: شاہنواز
نئی دہلی، 18 ستمبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے رام مندر معاملہ کی سماعت 18 اکتوبر تک پوری کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ پورے ملک کو انتظار ہے کہ اجودھیا میں شری رام جنم بھومی پر ٹینٹ والے مندر کی جگہ شاندار رام مند ر کی تعمیر ہو۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر سید شاہنواز حسین نے یہاں ایک ٹیلی ویزن چینل سے بات چیت میں کہاکہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے جو کہا ہے اس کا ہم خیرمقدم کرتے ہیں۔یہ اچھی بات ہے کہ چیف جسٹس کے دل میں ہے کہ جلد از جلداس معاملہ کی سماعت مکمل ہو اور پورے ملک کو انتطار ہے کہ ٹینٹ میں اس وقت جورام مندر ہے، اس کی جگہ ایک شاندار مندربنے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ اس معاملہ کا جلد از جلد فیصلہ آئے۔ اتنے دنوں تک اس موضوع کولٹکانا ٹھیک نہیں ہے اور اس کا کوئی مطلئب نہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ لوگوں کو لگتا ہے کہ آخر کب تک رام للا ٹینٹ میں رہیں گے۔ علامہ اقبال نے بھی رام کوا مام ہند کہا تھا۔
جاری یوا ین آئی۔ م ع۔ 2000