NationalPosted at: Dec 6 2018 11:16PM شاہپور کنڈی باندھ منصوبہ پر عمل کو منظوری
نئی دہلی، 6دسبر (یو این آئی) حکومت نے پنجاب میں راوی ندی پر شاہپور کنڈی باندھ منصوبہ پر عمل کو منظوری دے دی ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ پنجاب حکومت اور مرکز اس پروجیکٹ کو 2022تک مکمل کرلے گی جس کے لئے 485.38کروڑ روپے کی مرکزی مدد دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ یہ رقم 2018-19سے لیکر 2022-23کے درمیان آبپاشی کے لئے خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ راوی ندی سے پاکستان جانے والے پانی کو کنٹرول کیا جاسکے گا۔ باندھ پروجیکٹ کے لئے مرکزی حکومت سے دی جانے والی رقم نابارڈ کے ذریعہ خرچ کی جائے گی۔
وزیر خزانہ نے کہاکہ اس باندھ کو بنانے کے بعد پنجاب میں پانچ ہزار ہیکٹےئر اور جموں وکشمیر میں 32ہزار 173زمین کی سینچائی ہوسکے گی۔ مرکزی آبی کمیشن کے رکن کی صدارت میں قائم کی گئی ایک کمیٹی کے ذریعہ پروجیکٹ کی نگرانی کی جائے گی۔
یو این آئی ۔ م ع۔ 2145