InternationalPosted at: Apr 8 2021 10:49AM شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر کا لندن میں مسجد کا دورہ
لندن،8 اپریل(یواین آئی)برطانیہ کے ولیعہد شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا پارکر نے لندن میں مسجد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے سر پر اسکارف پہنا، بوٹ اتارے اور مسجد کے لیے مخصوص سلیپرز پہن کر مسجد میں داخل ہوئیں۔
شہزادہ چارلس کی اہلیہ کمیلا پار مسجد میں قائم کورونا ویکسی نیشن سینٹر گئیں۔ وہ ڈچز آف کارنیوال لندن اسلامک کلچرل سوسائٹی بھی گئیں۔
اس دوسرے کے دوران کمیلا پارکر نے پناہ گزیں بچوں کے لیے کھانے کے پیکٹس کی تیاری میں حصہ لیا۔
یواین آئی،اظ