NationalPosted at: Nov 15 2019 3:41PM کشمیرمیں اہم رہنماؤں کونظربند رکھنے کی وجہ بتائے حکومت :کانگریس
نئی دہلی ،15نومبر(یواین آئی)کانگریس نے کہاہے کہ جموں کشمیر میں سب کچھ ٹھیک ہونے کے بارے میں پوری دنیا میں شور مچارہی مودی حکومت کوبتانا چاہیے کہ کشمیر کو ملک کا اٹوٹ حصہ بنائے رکھنے میں تعاون کرنے والے مرکزی دھارے کے رہنماؤں کو حراست میں کس وجہ سے رکھاگیاہے ۔
کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہاکہ جموں کشمیر میں مرکزی دھارے کے سبھی رہنما حراست میں ہیں ۔ان رہنماؤں نے کشمیر کو ملک کا حصہ بنائے رکھنے کے لیے مسلسل کام کیاہے اور اپنا اہم تعاون دیاہے ۔ان رہنماؤں کو حراست میں رکھنے کا کوئی جوازنہیں ہے اور حکومت کو بتاناچاہئے کہ انھیں کس وجہ سے نظر بندکیاگیاہے ۔
انھوں نے دعوی کیاکہ جموں کشمیر میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔وہاں فون کی گھنٹی نہیں بج رہی ہے ،اسپتالوں میں دوائیاں نہیں ہیں اور بجلی نہیں ہونے سے لوگ پریشان ہیں ۔موبائل خدمات ار موبائل ڈاٹا وہاں بندہیں ۔لوگ اپنے عزیزوں سے بات نہیں کرپارہے ہیں ۔یوروپ کے ارکان پارلیمنٹ کووہاں بھیجاجارہاہے لیکن ملک کے ارکان پارلیمنٹ کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔
جاری ۔یواین آئی۔ایف اے