InternationalPosted at: Mar 26 2020 10:36AM چین میں کوررونا وائرس کے 67 نئے معاملے ، 6 کی موت
بیجنگ، 26 مارچ (اسپوتنك) چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے لیکن بیرون ملک سے آنے والے افرا د میں سے 67 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جن میں سے چھ افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ چین میں اب تک 81،285 افراد میں کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 3287 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔
یہاں بیرون ملک سے آنے والے وائرس سے متاثر ہ افراد کی تعداد بڑھ کر 541 ہو گئی ہے ۔ شنگھائی میں 18، صوبہ گوانگ ڈونگ میں 11، بیجنگ اور فوجیان میں چھ چھ، شنسی میں 3، ژجیانگ، يوننان اور جيانگسو میں دو دو، شاڈونگ، جیلن اور ہینن میں ایک ایک اور اندرون منگولیا خود مختار علاقے میں 12 معاملے سامنے آئے ہیں۔
نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق 31 صوبوں میں اب تک 81285 افراد میں نئے کورونا وائرس کے انفیکشن کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 3287 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ ان میں سے 74051 مریضوں کو اسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔ ابھی بھی 3947 افراد زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں جن میں سے 1235 کی حالت انتہائی نازک ہے ۔
اسپوتنک ۔ ک ج