image
Saturday, Jan 16 2021 | Time 08:46 Hrs(IST)
  • دنیا میں کورونا سے 20 لاکھ افراد ہلاک
  • لابوشین کی سنچری اور پین کی نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا کا اسکور 369 رن
  • برازیل میں کورونا سے مسلسل تیسرے دن ایک ہزار سے زیادہ اموات
  • چین میں کورونا کی دوبارہ دستک۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 130 نئے کیسز
  • صبح بخیر
National

کورونا سے دہلی،مہاراشٹراورمغربی بنگال میں سب سے زیادہ ہلاکتیں

کورونا سے دہلی،مہاراشٹراورمغربی بنگال میں  سب سے زیادہ ہلاکتیں

نئی دہلی،28 نومبر( یواین آئی) دہلی ، مہاراشٹر اور مغربی بنگال میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے سب سے زیادہ ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔
اسی عرصے کے دوران قومی دارالحکومت دہلی میں سب سے زیادہ (98) اموات ہوئی ہیں۔ وہیں مہاراشٹرمیں 85 اور مغربی بنگال میں 46 مریض کوروناوائرس سے ہلاک ہوگئے ۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں اس جان لیوا وبا سے 485 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اسی عرصے کے دوران قومی راجدھانی میں فعال کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے ، جبکہ مہاراشٹر سمیت ملک کی 13 ریاستوں اور مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں میں فعال کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔
ہفتہ کی صبح وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 41،322 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی تعداد 93.51 لاکھ تک پہنچ گئی۔ وہیں صحت مند افراد کی تعداد بڑھ کر 87.59 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ، جبکہ 485 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،36،200 ہوچکی ہے۔ اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 4.54 لاکھ فعال کیسز ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے آج جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیرکنٹرول علاقوں میں کورونا متاثرین کی تعداد مندرجہ ذیل ہے:
ریاست ............ایکٹیو کیسز .......شفایاب ..... ہلاکتیں
انڈمان نکوبار --- 120 ----- 4508 ----- 61
آندھرا پردیش ----------- 12137 --- 847325 ---- 6976
اروناچل پردیش ----- 911 ----- 15270 ------ 50
آسام ---------------- 3272 ----- 208068 ---- 980
بہار ---------------- 5401 ---- 226267 ---- 1248
چنڈی گڑھ ------------- 1190 ------ 15697 ----- 270
چھتیس گڑھ ------------ 21839 --- 208183 ---- 2813
دادرنگر نگر حویلی دمن دیو ----------- 27 ---------- 3301 -------- 2
دہلی ---------------- 38181 ----- 509654 ----- 8909
گوا ------------------- 1313 ------ 45492 ----- 686
گجرات ---------------- 14732 ---- 186446 ---- 3938
ہریانہ -------------- 20400 ------ 206001 ---- 2345
ہماچل پردیش ------- 8205 -------- 29510 ----- 612
جموں وکشمیر --------- 5236 ------- 101959 ----- 1676
جھارکھنڈ --------------- 2162 ------- 105453 ------ 962
کرناٹک -------------- 25398 -------- 843950 ------ 11738
کیرالہ ----------------- 64014 --------- 521522 ----- 2171
لداخ ---------------- 904 ------------ 7254 -------- 114
مدھیہ پردیش ----------- 14677 --------- 183696 ------ 3224
مہاراشٹر --------------- 89025 --------- 1672627 ---- 46898
منی پور --------------- 3252 ---------- 21006 ------- 256
میگھالیہ ------------- 917 ------------- 10606 -------- 110
میزورم ------------ 434 -------------- 3367 --------- 5
ناگالینڈ ----------- 1222 ------------ 9805 --------- 64
اوڈیشہ ----------- 5774 ----------- 309747 -------- 1718
پڈوچیری ------------ 514 -------------- 35733 -------- 609
پنجاب ------------- 7719 ------------- 137630 -------- 4737
راجستھان ---------- 28183 ----------- 229602 --------- 2255
سکم ----------- 264 -------------- 4541 ---------- 103
تمل ناڈو --------- 11109 ------------- 754826 ------- 11681
تلنگانہ ----------- 10637 ------------ 256330 --------- 1451
تری پورہ -------------- 703 --------------- 31568 ---------- 370
اتراکھنڈ --------- 4812 -------------- 67514 ---------- 1201
اترپردیش -------- 25639 ------------ 504411 --------- 7697
مغربی بنگال -------- 24617 ----------- 441100 --------- 8270
مجموعی ------------------ 454940 --------- 8759969 --------- 136200
یواین آئی،اظ

خاص خبریں
کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین 9 ویں دور کی بات چیت بے نتیجہ

کسان تنظیموں اور حکومت کے مابین 9 ویں دور کی بات چیت بے نتیجہ

نئی دہلی، 15 جنوری (یو این آئی) تین نئے زراعتی قوانین پر احتجاج کرنے والے کسانوں اور حکومت کے مابین جمعہ کے روز ہونے والی 9 ویں دور کی بات چیت بھی تعطل کو ختم کرنے میں ناکام رہی اب نئے زراعتی قوانین پر کسانوں کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور 19 جنوری کو 12 بجے منعقد ہوگا۔

...مزید دیکھیں
یوم جمہوریہ پر کسانوں کے ٹریکٹر پریڈ کااعلان غلط نہیں: راہل

یوم جمہوریہ پر کسانوں کے ٹریکٹر پریڈ کااعلان غلط نہیں: راہل

نئی دہلی،15جنوری(یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ مشتعل کسان دہلی کی سرحدوں پر زراعت مخالف تینوں قوانین کو واپس لینے کے حق کے لئے لڑ رہے ہیں لیکن ان کی بات نہیں مانی جارہی ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل نے شہریوں سے ’کسان ادھیکار‘ مہم سے جڑنے کی اپیل کی

راہل نے شہریوں سے ’کسان ادھیکار‘ مہم سے جڑنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 15 جنوری (یواین آئی) سابق کانگریس صدر راہل گاندھی نے پارٹی کے ’اسپیک اپ فارکسان ادھیکار‘ مہم سے جڑنے کے لئے لوگوں سے اپیل کرتےہوئے کہا ہے کہ کسان دہلی کی سرحدوں پر اپنے حقوق کے لئے لڑائی لڑ رہے ہیں اور ملک کے شہریوں کوان کے حق کی لڑائی سے جڑنا چاہئے مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا ’’ملک کے کسان اپنے حقوق کے لئے مودی حکومت کے خلاف ستیہ گرہ کر رہے ہیں ۔

...مزید دیکھیں
زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران الکالامبا زخمی

زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کے دوران الکالامبا زخمی

نئی دہلی ، 15 جنوری (یواین آئی) کانگریس کی رہنما الکا لانبا زرعی قوانین کے خلاف احتجاج میں دہلی کے نائب گورنر انیل بیجل کی سرکاری رہائش گاہ ، راج نواس کی طرف پارٹی کے ذریعہ کئے جارہےمارچ کے دوران زخمی ہوگئیں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان میں روزانہ ملنے والے معاملوں میں کمی کا رجحان جاری

ہندوستان میں روزانہ ملنے والے معاملوں میں کمی کا رجحان جاری

گزشتہ 24 گھنٹے میں 15590 معاملے درج
نئی دہلی، 15 جنوری (یواین آئی) ملک میں حالیہ دنوں میں کووڈ-19 کے روزانہ درج ہونے والے نئے معاملوں کی تعداد کم ہو کر 20 لاکھ تک پہنچ چکی ہے۔

...مزید دیکھیں
مرکز 18 جنوری سے روڈ سیفٹی ماہ بنائے گا

مرکز 18 جنوری سے روڈ سیفٹی ماہ بنائے گا

نئی دہلی، 15 جنوری (یواین آئی) وزارت سڑک وقومی شاہراہ سڑک حادثوں کو کم کرنے کے لئے لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لئے 18 جنوری سے روڈ سیفٹی ماہ کا اہتمام کرے گی۔

...مزید دیکھیں
دفعہ 370 کی منسوخی جموں و کشمیر کے لئے گیم چینجر ثابت ہوئی ہے: فوج

دفعہ 370 کی منسوخی جموں و کشمیر کے لئے گیم چینجر ثابت ہوئی ہے: فوج

ادھم پور، 15 جنوری (یو این آئی) فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے کہا کہ دفعہ 370 کی منسوخی جموں و کشمیر کے لئے گیم چینجر ثابت ہوئی ہے نیز حالیہ ڈی ڈی سی انتخابات کے ذریعے عوام نے علیحدگی پسندی کو چھوڑنے اور جمہوریت کے ساتھ ناطہ جوڑنے کا پیغام دیا ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن پر چینی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے جہاں ان کے بقول ناسازگار موسم اور مشکل جغرافیائی حالات نے بھارتی فوج کے چینلجز پیچیدہ کر دیے ہیںلیفٹیننٹ جنرل جوشی نے یہ باتیں جمعے کو یہاں شمالی کمان ہیڈکوارٹرز میں 73 ویں آرمی ڈے کے سلسلے میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشئے پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

...مزید دیکھیں

لابوشین کی سنچری اور پین کی نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا کا اسکور 369 رن

16 Jan 2021 | 8:25 AM

برسبن 16 جنوری (یو این آئی) اسٹار بلے باز مارنس لابوشین(108) کی شاندار سنچری اور کپتان ٹم پین (50) کی نصف سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے ہندستان کے خلاف چار میچوں کی سیریز کے چوتھے اور فیصلہ کن میچ کے دوسرے دن ہفتہ کو اپنی پہلی اننگز میں 369 رنوں کا مضبوط اسکور بنالیا۔

بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) نے پاکستانی درانداز کو ہلاک کردیا

15 Jan 2021 | 5:12 PM

جالندھر ، 15 جنوری (یواین آئی) پنجاب کے گرداس پور سیکٹر میں 73 ویں بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے اہلکاروں نے ہندوستانی بارڈر میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے ایک پاکستانی درانداز کو ہلاک کردیا۔

image