image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 11:48 Hrs(IST)
National

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔ مرکزی تفتیشی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے مسٹر کیجریوال کی تحویل میں توسیع کی عدالت سے درخواست کی تھی ۔
راؤز ایونیو میں جج کاویری باویجا کی خصوصی عدالت نے ای ڈی کی درخواست اور مسٹر کیجریوال کی طرف سے دلائل سننے کے بعد ان کی حراست میں توسیع کا یہ حکم دیا۔
ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو مسٹر کیجریوال کے خلاف ای ڈی کی طرف سے نمائندگی کر رہے تھے ۔
دوران حراست تفتیش میں تعاون نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ای ڈی نے عدالت سے سات دن کی اضافی تحویل کی استدعا کی۔ اس نے کہا کہ مسٹر کیجریوال سے کچھ اور لوگوں کے سامنے پوچھ گچھ کرنی ہے۔
اپنا موقف پیش کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے اس کی مخالفت نہیں کی اور کہا کہ جب تک ای ڈی انہیں رکھنا چاہے وہ اس کی تحویل میں رہنے کو تیار ہیں۔
ای ڈی کے حکم پر چھ دن کی حراست کی مدت پوری ہونے پر مرکزی تفتیشی ایجنسی نے جمعرات کو انہیں دوبارہ خصوصی عدالت میں پیش کیا۔
وزیراعلی نے خود خصوصی عدالت کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ ای ڈی کے پاس ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے اور اس کا مقصد انہیں کسی بھی طرح سے پھنسانا ہے۔
عدالت میں پیش کیے جانے سے پہلے میڈیا کے سوالات کا مختصر جواب دیتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے کہا کہ یہ ایک سیاسی سازش ہے۔ عوام اس کا جواب دیں گے۔"
سخت سیکورٹی کے درمیان عام آدمی پارٹی ( آپ ) کے رہنما مسٹر کیجریوال کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں 22 مارچ کو انہیں پوچھ گچھ کے لیے چھ دن کے لیے ای ڈی کی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا گیا۔
مسٹر کیجریوال کی اہلیہ سنیتا کیجریوال بھی عدالت میں موجود تھیں۔ جیسے ہی عدالتی کارروائی شروع ہوئی، مسٹر کیجریوال کے وکیل رمیش گپتا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خود اپنا موقف پیش کرنا چاہتے ہیں۔ عدالت نے اس کی اجازت دے دی۔
خیال رہے کہ ای ڈی نے مسٹر کیجریوال کو کئی بار پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا، لیکن وہ مرکزی جانچ ایجنسی کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ اس کے بعد انہیں 21 مارچ کو گرفتار کیا گیا اور اگلے دن 22 مارچ کو خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کے روز وزیر اعلی کو ان کی گرفتاری اور ای ڈی کی حراست کو چیلنج کرنے والی درخواست پر کوئی عبوری راحت دینے سے انکار کر دیا تھا۔ تاہم ای ڈی کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کیا گیا تھا۔
جسٹس سوارن کانتا شرما کی بنچ نے مسٹر کیجریوال کی نمائندگی کرنے والے سینئر ایڈوکیٹ ابھیشیک منو سنگھوی اور ای ڈی کی طرف سے پیش ہونے والے ایڈیشنل سالیسٹر جنرل ایس وی راجو کے دلائل سننے کے بعد مرکزی تفتیشی ایجنسی کو نوٹس جاری کیا اور اسے 2 اپریل تک اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ۔
ہائی کورٹ نے اس معاملے کی اگلی سماعت کے لیے 3 اپریل کی تاریخ مقرر کی ہے۔
22 مارچ کو خصوصی عدالت کے سامنے ای ڈی نے وزیر اعلیٰ پر مبینہ شراب پالیسی 2021-2022 گھوٹالے کے اہم 'سازشی اور ماسٹر مائنڈ' ہونے کا الزام لگایا تھا (جسے بعد میں منسوخ کر دیا گیا تھا)۔ تب مسٹر کیجریوال کے وکیلوں نے ای ڈی کے ان الزامات کو مسترد کر دیا اور سخت اعتراضات کئے تھے ۔
وزیراعلی کی گرفتاری سے قبل بھارت راشٹرسمیتی کے لیڈر اور تلنگانہ کے سابق وزیراعلی کے۔ چندر شیکھر راؤ کی بیٹی کے۔ کویتا کو ای ڈی نے 15 مارچ کو گرفتار کیا تھا، جو عدالتی حراست میں دہلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں ۔
ان دو اہم لیڈروں سے پہلے ای ڈی نے آپ لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ کو گزشتہ ایک سال کے دوران اسی معاملے میں گرفتار کر رکھا ہے ۔
سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے 17 اگست 2022 کو سال 2021-22 کے لیے ایکسائز پالیسی (شراب کی پالیسی) کی تشکیل اور نفاذ میں بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے ایک کیس درج کیا تھا۔ اسی بنیاد پر ای ڈی نے 22 اگست 2022 کو کیس درج کیا تھا۔
ای ڈی کا دعویٰ ہے کہ آپ کے سرکردہ لیڈران مسٹر کیجریوال اور سابق نائب وزیر اعلیٰ سسودیا اور دیگر نے غیر قانونی کمائی جمع کرنے کی ’’سازش‘‘ کی تھی۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

بغداد، 27 اپریل (یو این آئی) عراق کے کردستان علاقے میں واقع گیس فیلڈ پر جمعہ کے روز ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
یوکرین میں میزائل حملوں کے دوران زور دار دھماکے

یوکرین میں میزائل حملوں کے دوران زور دار دھماکے

کیف، 27 اپریل (یو این آئی) روسی میزائل حملوں کے درمیان جمعہ کی رات دیر گئے یوکرین کے متعدد علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

...مزید دیکھیں
مغربی امریکہ میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث ہائی وے بند

مغربی امریکہ میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث ہائی وے بند

ہوسٹن، 27 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) جمعہ کی سہ پہر مغربی امریکہ کی ایریزونا-نیو میکسیکو سرحد کے نزدیک پٹرول اور پروپین لے جانے والی ٹرین پٹری سے اتر گئی، جس سے مرکزی ٹرک روڈ بند ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
گنڈ بل کشتی الٹنے کا سانحہ:تین لاپتہ افراد میں سے ایک اور کمسن کی لاش بازیاب، ایک ہنوز لاپتہ

گنڈ بل کشتی الٹنے کا سانحہ:تین لاپتہ افراد میں سے ایک اور کمسن کی لاش بازیاب، ایک ہنوز لاپتہ

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) وسطی کشمیر کے سری نگر کے گنڈ بل علاقے میں 12 روز قبل دریائے جہلم میں غرقآب ہوکر لاپتہ ہونے والوں میں سے ہفتے کی صبح ایک اور کمسن کی لاش یہاں سیمنٹ کدل کے نزدیک با زیاب کی گئی۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، ماہ رواں کے اختتام تک موسم نا موافق رہنے کا ہی امکان

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، ماہ رواں کے اختتام تک موسم نا موافق رہنے کا ہی امکان

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور ماہ رواں کے اختتام تک موسم نا موافق رہنے کا ہی امکان ہے۔

...مزید دیکھیں
اجمیر میں محمد ی مدینہ مسجد کے امام کا قتل

اجمیر میں محمد ی مدینہ مسجد کے امام کا قتل

اجمیر، 27 اپریل (یو این آئی) ہفتہ کے روز علی الصباح راجستھان میںاجمیر کے رام گنج تھانہ علاقے میں واقع ایک مسجد میں گھس کراس کے امام کو قتل کر دیا گیا۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے 10 سال کے دور اقتدار میں روپیہ گرا ہے اور پریس کی آزادی جیسے کئی شعبوں میں گراوٹ آئی ہے، لیکن سب سے تکلیف دہ صورتحال یہ ہے کہ اس دوران وزیراعظم کا عہدہ کے وقار میں سب سے زیادہ گراوٹ آئی ہے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو اس قدر نچلی سطح تک پہنچا دیا ہے کہ اس وقار کو دوبارہ حاصل کرنے میں برسوں لگ جائیں گے۔

...مزید دیکھیں

پنجاب کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست

26 Apr 2024 | 11:44 PM

کولکاتا ، 26 اپریل (یو این آئی) جونی بیرسٹو ناٹ آؤٹ (108)، ششانک سنگھ ناٹ آؤٹ (68) اور پربھ سمرن سنگھ (54) کی دھماکہ خیز بلے بازی کے بدولت پنجاب کنگز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 42ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔

زہرہ سہگل نے7 دہائیوں تک بہترین اداکاری کی

27 Apr 2024 | 10:17 AM

ممبئی، 27اپریل (یو این آئی) سنیما کی دنیا میں زہرہ سہگل کا نام ایک ایسی اداکارہ اور رقاصہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً 7؍ دہائیوں تک بہترین اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔

image