NationalPosted at: Jan 22 2022 11:02PM ملک میں کووڈ-19 کی ویکسینیشن 161.81 کروڑ
نئی دہلی، 22 جنوری (یو این آئی) ہندوستان میں کووڈ-19 ویکسینیشن مہم کے 372 ویں دن ہفتہ کی شام تک کل 161.81 کروڑ ویکسین لگائی گئی ہیں۔
مرکزی وزارت صحت نے شام کو ایک بیان میں کہا ’’کووڈ-19 ویکسینیشن کوریج آج 161.81 کروڑ (1618165913) سے تجاوز کر گیا ہے‘‘۔ بیان کے مطابق ہفتہ کی شام سات بجے تک 6162171 ویکسین لگائی جا چکی ہیں۔
وزارت کے مطابق، ہفتہ کی شام تک کووڈ ویکسین کی اضافی خوراک لینے والے لوگوں کی تعداد بھی بڑھ کر 79 لاکھ (7978438) ہو گئی تھی۔
یو این آئی۔ این یو۔