NationalPosted at: Nov 14 2017 4:06PM طبی کارکن بیماریوں کی روک تھام کےلئےعوام کو بیدارکریں:نائیڈو
نئی دہلی،14نومبر(یواین آئی)نائب صدرجمہوریہ ایم وینکئیا نائیڈو نے ملک میں دل کے امراض اور ذیابیطس جیسی بیماریوں سے ہورہی بے وقت اموات پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے آج ان کی روک تھام کےلئے صحت پالیسی میں تبدیلی اور جنگی سطح پر مقررہ وقت میں پروگرام چلانے کی ضرورت ظاہر کی۔
مسٹر نائیڈو نے ملک بھر کی ریاستوں میں صحت سے متعلق صورتحال پر یہاں ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے یہ بات کہی۔اپنی طرح کی یہ پہلی رپورٹ انڈین میڈیکل ریسرچ کونسل،پبلک ہیلتھ فائونڈیشن آف انڈیا اور اسنٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میٹرکس اینڈ اویلیوشن نے صحت کی مرکزی وزارت کے تعاون سے تیار کی ہے۔
نائب صدر جمہوریہ نے کہاکہ گزشتہ 25برسوں میں ملک کے شعبہ میں تشویشناک صورتحال کے سلسلے میں بڑی تبدیلی کے دور سے گزر رہاہے۔امراض قلب ،فالج اور ذیابیطس جیسی غیر متعدی بیماریوں اور سڑک حادثات میں بے وقت اموات کی تعداد بڑھ گئی ہے۔اس کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں لوگ تپ دق، اسہال اور سانس لینے میں انفیکشن جیسی بیماریوں کی زد میں ہیں۔
ان بیماریوں سے نمٹنے کےلئے صحت پالیسی اور زندگی جینے کے طریقے میں تبدیلی اور روک تھام کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے مرکز،ریاست اور مقامی بلدیاتی اداروں سے جنگی سطح پر پرگرام چلانے کو کہا۔میڈیکل کے پیشہ کو مشن قرار دیتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے اس علاقے سے جڑے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ بیماریوں کی روک تھام کے سلسلے میں عوامی بیداری مہم چلائیں۔
یواین آئی۔اےایم۔