NationalPosted at: Aug 25 2019 6:45PM چار ریاستوں کی ایک ایک سیٹوں پر ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان
نئی دہلی، 25 اگست (یواین آئی) الیکشن کمیشن نے چھتیس گڑھ، کیرالہ، تری پورہ اور اتر پردیش کی ایک ایک اسمبلی سیٹ کے لئے ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا آج اعلان کردیا ۔
چھتیس گڑھ کی دنتے واڑہ سیٹ، کیرالہ کی پالا، تریپورہ کی بدھرگھاٹ اور اترپردیش کی ہمیر پور سیٹ میں ایک ساتھ 23 ستمبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔ ضمنی انتخابات کے لئے نوٹیفکیشن 28 اگست کو جاری کیا جائے گا۔ پرچہ نامزدگی کی آخری تاریخ چار ستمبر ہے، جبکہ پانچ ستمبر کو اس کی جانچ پڑتال ہوگی اور سات ستمبر تک کاغذات نامزدگی واپس لئے جا سکیں گے۔
ووٹوں کی گنتی 27 ستمبر کو ہوگی۔
چھتیس گڑھ میں بستر کے چتركوٹ اسمبلی کے ضمنی انتخاب کے لئے تاریخ کا اعلان بعد میں الگ سے کیا جائے گا۔
یواین آئی۔ م س