image
Friday, Apr 26 2024 | Time 17:31 Hrs(IST)
Regional

راہل کی بدایوں میں ریلی، کانگریس کی ’نیائے ‘ کا تفصیلی تذکرہ

راہل کی بدایوں میں ریلی، کانگریس کی ’نیائے ‘  کا تفصیلی تذکرہ

بدایوں: 18 اپریل(یواین آئی) کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریند ر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ مودی نےنوٹ بندی کر کے اور جی ایس ٹی نافذ کر کے اپنے پسندیدہ سرمایہ کاروں کی جیب بھرنےکا کام کیا ہے۔
مسٹر گاندھی آنولہ پارلیمانی سیٹ سے کانگریس امیدوار سروراج سنگھ کی حمایت میں میوں قصبے میں منعقد عوامی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر مغربی اترپردیش کےانچارج جیوتی رادتیہ سندھیا بھی موجود رہے۔
مسٹر راہل نے نے یو پی اے حکومت کے دوران تقریبا 72 ہزار کروڑ روپئے کسانوں کے معاف کئے جانے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کی حکومت بنتی ہےتو کسانوں کو قرض کی ادائیگی نہ کرنے کے پاداش میں جیل نہیں جانا پڑے گا۔ ان کی حکومت نے راجستھان، مدھیہ پردیش اورچھتیس گڑھ میں کسانوں کا قرض معاف کیا ہے۔
کانگریس کی ’نیائے اسکیم‘(کم از کم آمدنی کی گارنٹی) کے بارے میں تفصیل سے تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ’’ کانگریس نے اپنے تھنک ٹینک سے اس بارے میں دریافت کیا کہ بغیر ملک کی معیشت پر اضافی بوجھ ڈالے غریب عوام کے اکاونٹ میں کتنے روپئے ٹرانسفر کئے جاسکتے ہیں۔ ہمارے ماہرین معاشیات نے کافی غوروخوض کے بعد 72000 روپئے پر اپنی رضا مندی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اتنی رقم غریب کسانوں کو سالانہ بنیاد پر دی جاسکتی ہے اور اس سے کسی پر بھی کوئی قسم کا اضافی بوجھ نہیں پڑے گا۔
متعدد وعدوں کو شمار کراتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ اس وقت تقریبا 22 لاکھ آسامیاں خالی ہیں جنہیں ایک سال میں بھرنے کا کام کیا جائےگا۔ دس لاکھ نوجوانوں کو پنچایت میں روزگا فراہم کیا جائےگا۔ انہوں نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ کوئی بھی شخص انفرادی طور پر اپنا کاروبار شروع کرسکتا ہے اوراسے کسی قسم کی اجازت کی ضرورت نہ ہوگی یہاں تک کہ تین سال کا وقفہ گذر جائے۔

نریندر مودی پر حملہ کرتےہوئے کانگریس صدر نے کہا کہ پانچ سال قبل ’اچھے دن آئیں گے‘ کا نعرہ گردش میں تھا اور اب ’چوکیدار چور ہے‘ کا نعرے سب کے زبان پر ہے۔مسٹر گاندھی نے ملک میں 24 گھنٹوں کےاندر 27000 نوجوانوں کے بے روزگار ہونے کا دعوی کرتے ہوئے کہا گذشتہ 45 سالوں میں بے روزگاری کا شرح سب سے زیادہ ہے۔
موجودہ حکومت کو دیگر مسائل پر ہدف تنقید بناتے ہوئے مسٹر گاندھی نے کہا کہ وجے مالیہ، میہول چوکسی او رنیرو مودی کو ملک سے منظم سازش کے تحت جانے دیا گیا۔ملک کے عام عوام سے پیسہ لے کر بڑے سرمایہ کاروں کو فائدہ پہنچایا گیا۔
وزیر اعظم سے سوال کرتے ہوئے راہل نے کہا کہ مسٹر مودی یہ کیوں نہیں کہتے وہ حکمرانی میں ناکام رہے ہیں؟انہوں نے مزید کہا کہ رافیل جنگی طیارے معاملے کی جانچ ہوگی اور کوئی بھی نہیں بچے گا۔مسٹر گاندھی نے کہا کہ ایک طرف ’انیائے‘ ہے اور دوسری جانب’نیائے‘ ہے اب آپ کو جھوٹ اور سچ کا فیصلہ کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی سمیت ایس پی۔بی ایس پی اتحاد یو پی میں شکست سے خائف ہیں اور کانگریس ہی اپنی حکومت بنائے گی۔کانگریس چاہتی ہے کہ یو پی کے عوام ترقی کریں۔
یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان،  بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے ملان، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ساتھ ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) کی پرچیوں کی گنتی (ملان) کو 100 فیصد تک بڑھانے یا بیلٹ کے پرانے نظام کو بحال کرنے کے مطالبے والی عرضی کوآج متفقہ طور پر مسترد کر دیا ای وی ایم - وی وی پیٹ معاملے میں سپریم کورٹ سے اپوزیشن کو بڑا دھچکہ لگا ہے عدالت نے بدھ کے روزسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

...مزید دیکھیں
وی وی پی اے ٹی ۔  ای وی ایم   معاملے میں  ہم کبھی بھی  فریق نہیں رہے: کانگریس

وی وی پی اے ٹی ۔ ای وی ایم معاملے میں ہم کبھی بھی فریق نہیں رہے: کانگریس

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ کے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے ذریعے ڈالے گئے ووٹوں کے ووٹر ویریفائی ایبل پیپر آڈٹ (وی وی پی اے ٹی) سے متعلق عرضی کو مسترد کیے جانے کے بعد اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ جن درخواستوں کے ذریعے چیلنج کیا گیا تھا، پارٹی کبھی بھی اس میں نہیں رہی ہے  کانگریس کے میڈیا انچارج جے رام رمیش نے آج یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ کانگریس پارٹی اس عرضی میں فریق نہیں تھی ۔

...مزید دیکھیں
مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مودی نے سی اے اے کی مخالفت کرنے پر کانگریس، ٹی ایم سی کی سخت تنقید کی

مالدہ، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کانگریس اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) پر الزام لگایا کہ وہ اپنے ووٹ بینک کو مطمئن کرنے کی پالیسیوں میں ملوث ہیں اور شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے نفاذ کی مخالفت کر رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں

دلت کے بیٹے کو دہلی کا میئر بننے سے روکنے کے لیے لیفٹیننٹ گورنر نے میئر کے انتخابات منسوخ کیے: آپ

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے جمعہ کو کہا کہ دہلی میونسپل کارپوریشن کے میئر کے عہدے پر دلت برادری کے بیٹے کو بیٹھنے سے روکنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ کے ذریعے میئر کے انتخابات منسوخ کرادیئے آپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ نے آج یہاں کہا "آئین ہمیں یہ حق دیتا ہے کہ پانچ سال میں ایک بار دلت کا بیٹا بھی میئر کی کرسی پر بیٹھے، لیکن دلت مخالف ذہنیت کے حامل بی جے پی کے لوگوں نے بابا صاحب کے بنائے ہوئے آئین کو نظرانداز کرتے ہوئے دلت کو کرسی پر بیٹھنے نہیں دیا اور انہوں نے دلتوں کو کرسی پر بیٹھنے سے روکا، تالاب کا پانی پینے پر دلتوں کی مخالفت کی، یہ لوگ آج بھی اسی نفرت اور ذہنیت کے ساتھ زندہ ہیں۔

...مزید دیکھیں
کولکاتہ برمن اغواء معاملہ:15 برسوں سے عمر قید کے سزا یافتہ  ملزم کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کا سپریم کورٹ کا حکم

کولکاتہ برمن اغواء معاملہ:15 برسوں سے عمر قید کے سزا یافتہ ملزم کو ضمانت پر رہا کیئے جانے کا سپریم کورٹ کا حکم

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ نے آج یہاں 15 برسوں سے زائد عرصے سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے عمر قید کی سزا کاٹنے والے ہریانہ کے ایک مسلم شخص کو بڑی راحت دیتے ہوئے اسے مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے۔

...مزید دیکھیں
ووٹنگ فیصد (1 بجے)

ووٹنگ فیصد (1 بجے)

نئی دہلی، 26 اپریل (یواین آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 12 ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 88 سیٹوں پر ہونے والے انتخابات میں دوپہر ایک بجے تک ووٹنگ کا فیصد اس طرح رہا...
آسام- 46.31 فیصد
بہار- 33.80 فیصد
چھتیس گڑھ- 53.09 فیصد
جموں و کشمیر - 42.88 فیصد
کرناٹک- 38.23 فیصد
کیرالہ- 39.26 فیصد
مدھیہ پردیش- 38.96 فیصد
مہاراشٹر - 31.77 فیصد
منی پور- 54.26 فیصد
راجستھان- 40.39 فیصد
تریپورہ- 54.47 فیصد
اتر پردیش- 35.73 فیصد
مغربی بنگال- 47.29 فیصد
یواین آئی۔

...مزید دیکھیں
مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

مودی، کھڑگے اور راہل گاندھی نے رائے دہندگان سے بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی، کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور رکن پارلیمنٹ اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے آج لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ شروع ہونے پر رائے دہندگان خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں اور خواتین سےبڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کی اپیل۔

...مزید دیکھیں

ویلن سے ہیرو بنے ونود کھنہ

26 Apr 2024 | 2:10 PM

27 اپریل برسی کے موقع پر خصوصی پیش کشممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) بطور ویلن اپنے کیئرئر کا آغاز کرنے والے اور پھر فلم انڈسٹری میں بطور ہیرو شہرت کی بلندیوں تک پہنچنے والے صدابہار اداکار ونود کھنہ نے اپنی اداکاری سے مداحوں کے درمیان کبھی نہ مٹنے والے نقوش چھوڑے ہیں۔

image