InternationalPosted at: Mar 28 2024 12:42PM سینیگال میں ڈیومائے فےنے صدارتی انتخاب جیت لیا
ڈیکر، 28 مارچ (یو این آئی) سینیگال کے اپوزیشن اتحاد "ڈائیومائے پریزیڈنٹ" کے امیدواربسسیرو ڈائیومائے فے نے صدارتی انتخاب جیت لیا ہے۔
سینیگال کے قومی ووٹوں کی گنتی کمیشن کے صدر اماڈی ڈیوف نے بدھ کو یہاں ایک نیوز کانفرنس کو بتایا، "مسٹر فے نے کل 2,434,751 ووٹ حاصل کیے، جو کل کا 54.28 فیصد ہے۔ ووٹروں کا فیصد 61.30 فیصد رہا۔"
حکمران اتحاد کی نمائندگی کرنے والے ان کے قریبی حریف امادو با 35.79 فیصد ووٹوں کے ساتھ پیچھے رہے۔
یواین آئی۔ م س