Monday, Apr 23 2018 | Time 14:55 Hrs(IST)
  • بٹ کوئن لوٹ کیس ،امریلی ایس پی سے پوچھ گچھ
  • شہر حیدرآباد میں درجہ حرارت کے ساتھ ساتھ سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ۔ متوسط طبقہ پریشان
  • جرمن میڈیا کا انکشاف :شام کی فوج نے کیمیائی حملہ نہیں کیا
  • تحریک مواخذہ کا نوٹس مسترد؛ کانگریس کا قانونی رائے لینے کا فیصلہ
  • جموں وکشمیر: بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے قصورواروں کیلئے سزائے موت، حکومت نے آرڈیننس تیار کرلیا
  • گیل کا طوفان روکنے کے مقصد سے اترے گی دلی
  • سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک و چار زخمی
  • لوک آیوکت وشواناتھ شٹی خدمات سے رجوع
  • تلنگانہ کے جنگاوں میں بجلی گرنے کے واقعات میں تین افراد ہلاک
National Share

مودی نے سیاسی پارٹیوں سے بدعنوان لیڈروں کے خلاف کارروائی کی اپیل کی

مودی نے سیاسی پارٹیوں سے بدعنوان لیڈروں کے خلاف کارروائی کی اپیل کی

نئی دہلی، 17 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے بدعنوان لیڈروں کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تمام سیاسی پارٹیوں سے ایسے لیڈروں کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی جو اپنے خلاف ہو رہی قانونی کارروائی کو سیاسی سازش بتا کر بچنا چاہتے ہیں۔ مسٹر مودی نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس سے قبل حکومت کی جانب سے طلب کردہ کُل جماعتی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ کئی دہائیوں میں سیاسی لیڈروں کی ساکھ ہمارے درمیان کے ہی کچھ لیڈروں کے برتاؤ کی وجہ سے کٹگھرے میں ہے۔ ہمیں عوام کو یہ یقین دلانا ہی ہوگا کہ ہر لیڈر داغی نہیں، ہر لیڈر پیسے کے پیچھے نہیں بھاگتا۔ اس لئے عوامی زندگی میں صاف صفائی کے ساتھ ہی بدعنوان لیڈروں پر کارروائی بھی ضروری ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ کچھ لیڈر اپنے خلاف چل رہی قانونی کارروائی کو سیاسی سازش قرار دے کر بچنے کا راستہ تلاش کر رہے ہیں۔ ایسے لیڈروں کے خلاف تمام پارٹیوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ مسٹر مودی کا اشارہ بالواسطہ طور پر ترنمول کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل کے لیڈروں کی جانب تھا جن کے خلاف حال ہی میں سرکاری ایجنسیوں نے بدعنوانی کے الزامات میں کارروائی کی اور ان پارٹیوں نے اسے سیاسی سازش اور بدلے کے جذبہ سے کی جا رہی کارروائی کہا ہے۔ انہوں نے تمام سیاسی پارٹیوں سے بدعنوانی میں ملوث اپنے لیڈروں کے خلاف کارروائی کرنے کی اپیل کی۔ مسٹر مودی نے کہاکہ ’ہر سیاسی پارٹی کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے درمیان موجود ایسے لیڈروں کو پہچانیں اور انہیں اپنی پارٹی کے سیاسی سفر سے الگ کردیں۔ جن لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے، ان کے ساتھ کھڑے رہ کر ملک کو کچھ حاصل نہیں ہوگا‘۔ یو این آئی۔ س ا

خاص خبریں
چیف جسٹس کے خلاف مواخذے کی  تحریک کا نوٹس نائیڈو نے کیا نامنظور

چیف جسٹس کے خلاف مواخذے کی تحریک کا نوٹس نائیڈو نے کیا نامنظور

نئی دہلی، 23 اپریل (یواین آئی) راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا کے خلاف کانگریس سمیت سات اپوزیشن پارٹیوں کے ممبران پارلیمنٹ کے مواخذے کی تحریک کے نوٹس کو آج نامنظور کر دیا۔

...مزید دیکھیں 23 Apr 2018 | 1:10 PM
مشرقی دہلی میں جینس فیکٹری میں آگ، دو ہلاک

مشرقی دہلی میں جینس فیکٹری میں آگ، دو ہلاک

نئی دہلی، 23 اپریل (یواین آئی) مشرقی دہلی میں گیتا کالونی تھانہ علاقہ کے کیلاش نگر میں واقع ایک جینس بنانے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے دو افراد کی موت ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں 23 Apr 2018 | 10:52 AM
شیو سینا لیڈر سچن ساونت کا گولی مار کر قتل

شیو سینا لیڈر سچن ساونت کا گولی مار کر قتل

ممبئی،23اپریل(یو این آئی) بائیک سوار دو جرائم پیشہ افراد نے شیو سینا لیڈر سچن ساونت کو بوریولی علاقہ میں گولی مار کر قتل کردیا۔

...مزید دیکھیں 23 Apr 2018 | 10:54 AM
جی -7 کے وزرائے خارجہ  روس کے  رویہ پر احتجاج

جی -7 کے وزرائے خارجہ روس کے رویہ پر احتجاج

ٹورنٹو، 23 اپریل (رائٹر) جی -7 میں شامل ممالک نے روس کے رویے کو امن و سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔

...مزید دیکھیں 23 Apr 2018 | 10:58 AM
ایٹمی پروگرام ختم کرے، پھر ہٹائیں گے پابندی: امریکہ

ایٹمی پروگرام ختم کرے، پھر ہٹائیں گے پابندی: امریکہ

واشنگٹن 23 اپریل (رائٹر) امریکہ شمالی کوریا پر عائد پابندی اس وقت تک نہیں هٹائےگا جب تک وہ اپنے نیوکلیائی پروگراموں کو کافی حد تک ختم نہیں کر دے گا۔

...مزید دیکھیں 23 Apr 2018 | 9:30 AM
پاکستان میں دھماکہ، ایک نوجوان کی موت تین زخمی

پاکستان میں دھماکہ، ایک نوجوان کی موت تین زخمی

اسلام آباد، 23 اپریل (یواین آئی) پاکستان میں شمالی وزیرستان کے ميرانشاه کے پاس سڑک کنارے بم دھماکے میں فوج کے ایک جوان کی موت ہو گئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں 23 Apr 2018 | 10:59 AM

جنوبی کوریا نے شمال کوریا سے متصل سرحد پر وپیگنڈہ نشریہ بند کیا

سیول، 23 اپریل (رائٹر) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ اس کی فوج نے ایک دہائی بعد جمعہ کو ہونے والے پہلے بین کوریائی سربراہی مذاکرات سے قبل پرامن ماحول پیدا کرنے کے مقصد سے آج سے شمالی کوریا کے ساتھ متصل سرحد پر پروپیگنڈہ نشریہ روک دیا ہے۔

...مزید دیکھیں 23 Apr 2018 | 8:52 AM

تحریک مواخذہ کا نوٹس مسترد؛ کانگریس کا قانونی رائے لینے کا فیصلہ

23 Apr 2018 | 1:53 PM

نئی دہلی،23اپریل(یو این آئی) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس دیپک مشرا کے خلاف تحریک مواخذہ کے نوٹس کو راجیہ سبھا کے چیئر مین ایم ونکیا نائیڈو کے ذریعہ مسترد کئے جانے کے معاملہ میں کانگریس نےقانونی ماہرین سے رایئے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

گیل کا طوفان روکنے کے مقصد سے اترے گی دلی

23 Apr 2018 | 1:43 PM

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) دو بار کے آئی پی ایل فاتح کپتان گوتم گمبھیر اور رکی پونٹنگ جیسے کھلاڑی کو کوچ رکھ کر اترنے دلی ڈیئر ڈیولس کی ٹیم ٹورنامنٹ کے 11 ویں ایڈیشن میں یکے بعد دیگرے شکست کا سامنا کررہی ہے اور اب اسے اپنی قسمت بدلنے کے لئے صرف اپنے گھر کا سہارا رہ گیا ہے لیکن ساتھ ہی اسے گیل نامی طوفان کو روکنا ہوگا۔

image