InternationalPosted at: Mar 21 2019 11:27AM نیوزی لینڈ میں فوجی طرز کے ہتھیاروں پر پابندی
ماسکو، 21 مارچ (اسپوتنك) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں نیم خود کار ہتھیار اور اسالٹ رائفلوں پر پابندی دی گئی ہے۔
حال ہی میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر حملے کے پیش نظر نیم خود کار ہتھیاروں اور اسالٹ رائفلوں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری ویب سائٹ پر شائع آرڈرن کے بیان کے مطابق پیر کو کابینہ کی 72 گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد دہشت گردی ایکٹ قانون میں ترمیم پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعظم نے کہا ہم سبھی فوجی طرز کے سیمی آٹو میٹک اور اسالٹ رائفلز پر پابندی لگانے کا اعلان کر رہے ہیں۔
جاری، اسپوتنک،اظ