InternationalPosted at: Oct 19 2017 9:10PM طالبان کے حملے میں 43افغان فوجی جوان ہلاک
کابل ،19اکتوبر(رائٹر)افغانستان کے صوبہ قندھار میں ایک فوجی اڈے پر طالبان شدت پسندوں کے حملے میں کم ازکم 43فوجی جوان ہلاک ہوگئے ،جبکہ طالبان نے 60فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے ۔ حملہ کا آغاز خودکش کار بم دھماکہ سے ہوا اور اسکے بعد فوجی اڈے پر دھاوا بول دیا گیا ۔طالبان کے مقامی ترجمان قاری یوسف احمدی نے بتایا کہ اس حملے میں کم سے کم 60فوجی مارے گئے اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ لڑائی میں کم ازکم طالبان کے 10شدت پسند بھی ہلاک ہوئے ۔ وزارت دفاع کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ کل نصف شب اس حملے کے وقت 60فوجی جوان فوجی اڈے پر موجود تھے ۔43جوان ہلاک ہوئے جبکہ9زخمی ہوگئے ۔چھ فوجی جوان اب بھی لاپتہ ہیں ۔ افغانستان میں مغربی ممالک کی حمایت یافتہ حکومت کو اکھاڑ پھینکنے اور پھر سے اسلامی نظام قائم کرنے کی کوشش کے تحت طالبان شدت پسند پچھلی ڈیڑھ دہائی سے جدوجہد کررہے ہیں ۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے حملے کی ذمہ داری لی ہے ۔ رائٹر۔ایف اے