InternationalPosted at: Mar 21 2018 11:54AM امریکی ریاست ٹیکساس میں دھماکہ، ایک زخمی
واشنگٹن، 21 مارچ (رائٹر) امریکی ریاست ٹیکساس کی راجدھانی آسٹن میں کل شام ہوئے دھماکے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔
آسٹن- ٹراوس کنٹری کی ایمرجنسی سروس نے ٹوئٹر پر کہاکہ دھماکے میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا لیکن اس کی جان بچ گئی ہے۔
انہوں نے ٹویٹر پر اطلاع دی کہ پولیس، ایف بی آئی اور دیگر ایجنسیاں دھماکے کے بعد جائے حادثہ پر پہنچ گئی تھی۔
حکام نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ یہاں پہلے کئے گئے چھ دھماکے تار آپس مے جڑے ہوئے ہیں۔
رائٹر،اظ