InternationalPosted at: Sep 19 2019 9:19AM پومپيو اور سعودی پرنس نے ڈرون حملہ کے لئے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا
واشنگٹن، 19 ستمبر (اسپوتنك) امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو اور سعودی عرب کے کراؤن پرنس محمد بن سلمان کے درمیان ہو نے والی میٹنگ میں دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب میں پٹرولیم ریفائنری پر ہونے والے ڈرون حملے کے لئے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایاہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹاگس نے بیان جاری کر اس کی اطلاع دی۔
مسٹر اورٹاگس نے کہا کہ مسٹر پومپيو نے سعودی ولی عہد سے آج ملاقات کی۔ انہوں نے کہا’’دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے دوران ایرانی حکومت کے رویہ اور اس کی وجہ سے پیدا ہونے والے خطرات کو دیکھتے ہوئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ آنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا‘‘۔
امریکہ اور سعودی عرب نے گزشتہ ہفتہ ڈرون حملہ کے لئے ایران کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ یمن کے حوثی باغیوں نے اگرچہ اس حملہ کی ذمہ داری لی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ ایران نے امریکہ کے الزمات کو مسترد کردیاتھا۔
مسٹر پومپيو اور کراؤن پرنس کے درمیان اس بات پر بھی اتفاق ہواکہ سعودی عرب میں حملہ اس لئے بھی کیا گیا کیونکہ یہاں امریکی شہری رہتے ہیں اور کام کر کرتے ہیں۔
اس سے پہلے بدھ کو امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملہ کے بعد ایران پر اقتصادی پابندیوں کو اور بڑھانے کا حکم دیا تھا۔
اسپوتنک،اظ