image
Thursday, Dec 7 2023 | Time 19:14 Hrs(IST)
International

یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کا آٹھواں پیکج اپنایا

یورپی یونین نے روس کے خلاف پابندیوں کا آٹھواں پیکج اپنایا

برسلز، 7 اکتوبر (یو این آئی/ژنہوا) یورپی یونین (ای یو) نے روس کے خلاف پابندیوں کے اقدامات کو مزید مضبوط بنانے کے مقصد سے پابندیوں کا ایک نیا پیکج اپنایا ہے۔
یہ بات یورپی یونین کی کونسل نے ایک بیان میں کہی۔
جمعرات کو بیان میں کہا گیا کہ یورپی یونین کی پابندیوں کا آٹھواں مرحلہ یوکرین کے ڈونسٹک، لوہانسک، زپوریزیا اور کھیرسن علاقوں پر غیر قانونی قبضے کے ردعمل میں آیا ہے۔
نئے اقدامات میں روسی تیل پر موجودہ پابندیوں میں جی7 (گروپ آف سیون) کی قیمت کی حد شامل ہے۔ خدمات، برآمدات اور درآمدات پر پابندیوں میں اضافہ کرتے ہوئے اس میں افراد اور اداروں کو پابندی کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
پیکج میں دفاعی شعبے کے نمائندے اور یوکرین کے بحران کے بارے میں پروپیگنڈہ پھیلانے والے معروف افراد اور تنظیموں کو بھی شامل کیا گیا ہے جنہوں نے ’’غیر قانونی ریفرنڈم‘‘ کی تنظیم میں کردار ادا کیا۔
یوروپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیین نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس پیکیج سے روس کی معیشت اور بھی زیادہ متاثر ہوگی۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
تین ریاستوں میں بی جے پی کی جیت، کارکنوں کی اجتماعی جیت: مودی

تین ریاستوں میں بی جے پی کی جیت، کارکنوں کی اجتماعی جیت: مودی

نئی دہلی 7 دسمبر ( یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے تین ریاستوں میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی زبردست جیت کو تمام کارکنوں کی اجتماعی جیت قرار دیا اور بی جے پی کے تمام ممبران سے اپیل کی کہ وہ اور 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے سخت محنت کرنے میں مصروف ہوجائیں اور سرکاری اسکیموں کو خاص طور پر وشوکرما یوجنا کی تشہیر کرنے کریں۔

...مزید دیکھیں
ہندوستانی معیشت میں پہلی بار مینوفیکچرنگ برآمدات کو فروغ ملا: وشنو

ہندوستانی معیشت میں پہلی بار مینوفیکچرنگ برآمدات کو فروغ ملا: وشنو

نئی دہلی 07 دسمبر (یواین آئی) مرکزی وزیر اشونی ویشنو نے آج دعویٰ کیا کہ ہندوستان کی معیشت ایک تاریخی موڑ پر پہنچ گئی ہے جہاں مینوفیکچرنگ سیکٹر نے ایکسپورٹ مارکیٹ میں سروس سیکٹر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور ہندوستان کی برآمدات جلد ہی ایک ٹریلین ڈالر کو چھو جائیں گی۔

...مزید دیکھیں
راج ناتھ سنگھ  نے سیلاب سے متاثرہ  علاقوں کا فضائی سروے کیا

راج ناتھ سنگھ نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا

نئی دہلی، 07 دسمبر (یواین آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے 7 دسمبر 2023 کو تمل ناڈو کے شہر چنئی میں اور اس کے آس پاس سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔

...مزید دیکھیں
سیٹیں منتخب کرنے کا اختیار منتخب حکومت کو دیا جانا چاہئے:عمر عبداللہ

سیٹیں منتخب کرنے کا اختیار منتخب حکومت کو دیا جانا چاہئے:عمر عبداللہ

سری نگر، 7 دسمبر (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ گورنر کے بجائے سیٹیں منتخب کرنے کا اختیار منتخب حکومت دیا جانا چاہئے۔

...مزید دیکھیں
عالمی ترقی کے ایجنڈے میں شمولیت کو نمایاں طور پر جگہ دی جانی چاہئے: سیتا رمن

عالمی ترقی کے ایجنڈے میں شمولیت کو نمایاں طور پر جگہ دی جانی چاہئے: سیتا رمن

نئی دہلی، 07 دسمبر (یو این آئی) وزیر خزانہ سیتا رمن نے آج کہا کہ عالمی ترقی کے ایجنڈے میں شمولیت کو نمایاں طور پر جگہ دی جانی چاہئے اور گلوبل ساؤتھ میں زیادہ شمولیت کے مسائل کو سنا جانا چاہئے اور اگلے ترقی کے انجن کے طور پر ابھرنے کا موقع دیا جانا چاہئے۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کے   لوک سبھا  کے نو اراکین کے استعفے منظور

بی جے پی کے لوک سبھا کے نو اراکین کے استعفے منظور

نئی دہلی، 07 دسمبر (یو این آئی) لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ان 9 اراکین پارلیمنٹ کے استعفے منظور کر لیے ہیں جنہوں نے اسمبلی انتخابات میں منتخب ہونے کے بعد بدھ کو استعفیٰ دے دیا تھا۔

...مزید دیکھیں
ڈبلیو پی ایل کی نیلامی میں اٹاپٹو، اینابیل اور ڈینی کے مابین مقابلہ

ڈبلیو پی ایل کی نیلامی میں اٹاپٹو، اینابیل اور ڈینی کے مابین مقابلہ

07 Dec 2023 | 6:33 PM

ممبئی، 07 دسمبر (یو این آئی) دوسری ویمنس پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں دنیا بھر کے 61 غیر ملکیوں سمیت کل 165 کھلاڑیوں کی نیلامی 9 دسمبر کو ہوگی۔ اس میں چماری اٹا پٹو، اینابیل سدرلینڈ، ڈینی وائٹ اور دیگر غیر ملکی کھلاڑیوں کے بیس پرائس پر سبھی کی نظر رہے گی ۔

بالی ووڈ کے ہی مین ہیں دھرمیندر

07 Dec 2023 | 8:43 AM

یوم پیدائش 8 دسمبر کے موقع پر خصوصی پیشکشممبئی، 7 دسمبر(یو این آئی) بالی ووڈ میں اپنے جاندار کردار سے ناظرین کوا پنا دیوانہ بنانے والے دھرمیندر کو اپنے فلمی کیرئر کے ابتدائی دور میں وہ دن بھی دیکھنے پڑے جب ڈائریکٹر پروڈیوسر ان سے یہ کہتے تھے کہ آپ بطور اداکار فلم انڈسٹری کے لئے مناسب نہیں ہیں اور آپ کو اپنے گاؤں واپس چلے جانا چاہئے۔

پنجاب میں عام آدمی پارٹی کی الٹی گنتی شروع: شیرگل

05 Dec 2023 | 6:40 PM

چندی گڑھ، 5 دسمبر (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی ترجمان جے ویر شیرگل نے منگل کو کہا کہ عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی الٹی گنتی شروع ہو گئی ہے اور پنجاب میں جلد ہی اے اے پی کا سورج غروب ہونے والا ہے۔

...مزید دیکھیں
image