NationalPosted at: Sep 10 2019 2:08PM بازار کا بھروسہ ٹوٹ رہا ہے:پرینکا
نئی دہلی،10ستمبر(یواین آئی)کانگریس کی سینئرلیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے معیشت کے بحران پر مرکزی حکومت کی سخت مذمت کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ آٹو سیکٹرکےپروڈکشن میں کمی بازار کے ٹوٹتے بھروسے کی نشاندہی ہے۔
محترمہ واڈرا نے ہندی زبان میں کئے ایک ٹویٹ میں کہا،’’معیشت بحران کی گہری کھائی میں گرتی جارہی ہے۔لاکھوں ہندوستانیوں کے ذریعہ معاش پر تلوار لٹک رہی ہے۔آٹو سیکٹر اور ٹرک سیکٹر میں گراوٹ پروڈکشن -ٹرانسپورٹیشن پر منفی اثر اور بازار کے ٹوٹتے بھروسے کی نشاندہی ہے۔حکومت کب اپنی آنکھیں کھولے گی۔؟‘‘
کانگریس لیڈر نے اپنے ٹویٹ کے ساتھ آٹو سیکٹر میں فروخت گھٹنے اور کچھ آٹو کمپنیوں میں پروڈکشن بند ہونے کی خبریں بھی جوڑی ہیں۔
یواین آئی۔اےایم۔