NationalPosted at: Oct 10 2019 7:50PM ہندوستان نے شام میں ترکی کے فوجی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے
نئی دہلی، 10 اکتوبر (یو این آئی)ہندوستان نے آج شام کے شمال مشرقی حصہ میں ترکی کے یکطرفہ طور سے فوجی کارروائی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور اپیل کی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرے اور شام کے اقتدار اعلی اور سالمیت کا خیال رکھےوزارت خارجہ نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ ترکی کا شام کے شمال مشرقی علاقے میں یکطرفہ فوجی کارروائی بے حد تشویش کی بات ہے۔ ترکی کی کارروائی سے علاقے میں استحکام اور دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر ہوسکتی ہے۔ اس کارروائی سے سنگین انسانی بحران پیدا ہوسکتا ہےبیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم ترکی سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کرے اور شام کے اقتدار اعلی اور سالمیت کا خیال رکھے اور اپنے سبھی مسائل کو بات چیت کے ذریعہ پرامن طریقے سے حل کرے۔‘‘
اس درمیان امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرپ نے ناٹو کے معاون ترکی کی اس کارروائی کی سخت مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اگر وہ حد سے باہر جائے گا تو اسے معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘
یو این آئی۔ ظ ا