NationalPosted at: Nov 19 2019 8:30PM سیروگیسی کی تجارت بند ہوگی
نئی دہلی‘ 19نومبر (یو این آئی) صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ہرش وردھن نے آج راجیہ سبھا میں کہا کہ سیروگیسی (کرایہ پر رحم مادر) کو کاروباربنانے کا سلسلہ بند کیا جائے گا اور متاثرہ خواتین اور بچوں کو زیادتی سے بچایا جائے گا ڈاکٹر ہرش وردھن نے ایوان میں سیروگیسی بل 2019 کو بحث کے لئے پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک غیر اخلاقی اور نامناسب سیروگیسی کا مرکز بنتا جارہا ہے اس میں خواتین کااستحصال ہوتا ہے اور انسانی اعضاء کی تجارت کو فروغ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں تقریباً 3500سیروگیسی کلینک ہیں جن میں تقریباً 2000بچے پیدا ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس بل سے سیروگیسی کے نظام اور عمل کو منظم کرنے میں مدد ملے گی اور خواتین کا استحصال روکا جاسکے گا۔ اس کے علاوہ انسانی اعضاء کی غیر اخلاقی تجارت پر روک لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیروگیسی کی تجارت پر مکمل طور پر پابندی عائد ہوگی۔ سیروگیسی کے بدلے میں کسی بھی خاتون یا اس کے کسی قریبی کو پیسہ دینا جرم سمجھا جائے گا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ اس بل میں نیشنل سیروگیسی بورڈ اور ریاستی سطح کے بورڈوں کی تشکیل کا التزام کیا گیا ہے۔ اس بل کو لوک سبھا پہلے ہی منظور کرچکا ہے۔
یو این آئی۔ ج ا