image
Saturday, Apr 27 2024 | Time 11:53 Hrs(IST)
National

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

بی جے پی حکومت خواتین کے خلاف مظالم کو روکنے میں ناکام: کانگریس

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت کے دوران خواتین پر مظالم کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) خواتین کے خلاف جرائم کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
مہیلا کانگریس کی صدر الکا لامبا نے جمعرات کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ خواتین کے خلاف جرائم کے حوالے سے مرکزی حکومت سے سوالات پوچھے گئے تھے اور توقع تھی کہ خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر اسمرتی ایرانی سوالات کا جواب دیں گی، لیکن وہ جواب دینے سے گریز کرتی رہیں ۔
محترمہ لامبا نے کہا "ہمیں امید تھی کہ ملک کی خواتین و اطفال کی بہبود کی وزیر اسمرتی ایرانی پریس کانفرنس کرکے اپنے محکمے کا رپورٹ کارڈ پیش کریں گی، مگر اسمرتی ایرانی اس سے گریز کرتی رہیں لیکن اب ہم نے ان کی جوابدہی طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔" کانگریس لیڈر جے رام رمیش نے محترمہ ایرانی سے تمام مسائل پر سوالات پوچھے جن کے جوابات انہوں نے ٹوئٹر پر دیے۔امید ہے کہ وہ پریس کانفرنس کر کے جواب دیں گی اور ٹوئٹر پر جواب نہیں دیں گی۔ان کا رویہ وہی رہا جو کورونا لاک ڈاؤن کے دوران دیکھا گیا تھا۔کیونکہ جب بچے، خواتین ملک میں سڑکوں پر تھیں اس وقت اسمرتی ایرانی انتاکشری کھیل رہی تھیں ۔
کانگریس لیڈر نے کہا "بی جے پی کا نعرہ تھا - بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ۔ یہ نعرہ کچھ ہی عرصے میں بدل گیا - بی جے پی سے بیٹی بچاؤ۔ کیونکہ بی جے پی ملک کی ایسی واحد پارٹی ہے جو عصمت دری کرنے والوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔ خواتین پہلوانوں کے جنسی استحصال کا الزام برج بھوشن شرن سنگھ، - اناؤ واقعہ کے کلدیپ سینگر، بی ایچ یو کے گینگ ریپ میں بی جے پی کے عہدیداروں پر الزام، بلقیس بانو کیس کے مجرم بی جے پی کے ۔ خواتین کے خلاف جرائم جرنے والوں کی یہ فہرست بہت لمبی ہے جس میں بی جے پی نے ہر بار صرف عصمت دری کرنے والوں کا ساتھ دیا ہے۔"
انہوں نے کہا "ملک کی خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر اسمرتی ایرانی سے ہمارے سوالات تھے : ملک میں خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں اضافہ ہوا ہے، آخر برج بھوشن سنگھ کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود کوئی گرفتاری کیوں نہیں ہوئی؟" منی پور کی قبائلی بیٹیوں کی عصمت دری کو چھ ماہ گزر چکے ہیں، جس میں فاسٹ ٹریک عدالت میں مقدمہ چلا اور ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں۔ہریانہ میں کیا وزیر سندیپ سنگھ جنسی ہراسانی کے سنگین الزامات کے تحت ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود وہ وزیر کے عہدے پر بدستور برقرار ہیں۔
مہیلا کانگریس کی صدر نے کہا "ملک کی راجدھانی دہلی میں چار سالہ ایک بچی کی عصمت دری کی گئی ہے۔ کیا قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئرپرسن، مہیلا مورچہ کی صدر اسمرتی ایرانی جی متاثرہ کے خاندان سے ملنے گئی تھیں؟ جب ہم ان کے گھر گئے تھے۔ متاثرہ کے خاندان سے ملیں؟اگر ہم کوشش کر رہے ہیں تو بھی پولیس ہمیں ملنے نہیں دے رہی ہے۔ اس واقعہ کو ہوئے چار دن گزرچکے ہیں لیکن اسمرتی ایرانی جی خاموش ہیں۔
یو این آئی ۔ ع خ

خاص خبریں
شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

شمالی عراق میں گیس فیلڈ پر ڈرون حملے میں 4 افراد ہلاک

بغداد، 27 اپریل (یو این آئی) عراق کے کردستان علاقے میں واقع گیس فیلڈ پر جمعہ کے روز ڈرون حملے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
یوکرین میں میزائل حملوں کے دوران زور دار دھماکے

یوکرین میں میزائل حملوں کے دوران زور دار دھماکے

کیف، 27 اپریل (یو این آئی) روسی میزائل حملوں کے درمیان جمعہ کی رات دیر گئے یوکرین کے متعدد علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

...مزید دیکھیں
مغربی امریکہ میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث ہائی وے بند

مغربی امریکہ میں ٹرین پٹری سے اترنے کے باعث ہائی وے بند

ہوسٹن، 27 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) جمعہ کی سہ پہر مغربی امریکہ کی ایریزونا-نیو میکسیکو سرحد کے نزدیک پٹرول اور پروپین لے جانے والی ٹرین پٹری سے اتر گئی، جس سے مرکزی ٹرک روڈ بند ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
گنڈ بل کشتی الٹنے کا سانحہ:تین لاپتہ افراد میں سے ایک اور کمسن کی لاش بازیاب، ایک ہنوز لاپتہ

گنڈ بل کشتی الٹنے کا سانحہ:تین لاپتہ افراد میں سے ایک اور کمسن کی لاش بازیاب، ایک ہنوز لاپتہ

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) وسطی کشمیر کے سری نگر کے گنڈ بل علاقے میں 12 روز قبل دریائے جہلم میں غرقآب ہوکر لاپتہ ہونے والوں میں سے ہفتے کی صبح ایک اور کمسن کی لاش یہاں سیمنٹ کدل کے نزدیک با زیاب کی گئی۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، ماہ رواں کے اختتام تک موسم نا موافق رہنے کا ہی امکان

کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری، ماہ رواں کے اختتام تک موسم نا موافق رہنے کا ہی امکان

سری نگر، 27 اپریل (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں رک رک کر بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور ماہ رواں کے اختتام تک موسم نا موافق رہنے کا ہی امکان ہے۔

...مزید دیکھیں
اجمیر میں محمد ی مدینہ مسجد کے امام کا قتل

اجمیر میں محمد ی مدینہ مسجد کے امام کا قتل

اجمیر، 27 اپریل (یو این آئی) ہفتہ کے روز علی الصباح راجستھان میںاجمیر کے رام گنج تھانہ علاقے میں واقع ایک مسجد میں گھس کراس کے امام کو قتل کر دیا گیا۔

...مزید دیکھیں
مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

مودی حکومت کے 10 برسوں میں وزیر اعظم کے عہدے کا وقار سب سے زیادہ گرا : کانگریس

نئی دہلی، 26 اپریل (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے 10 سال کے دور اقتدار میں روپیہ گرا ہے اور پریس کی آزادی جیسے کئی شعبوں میں گراوٹ آئی ہے، لیکن سب سے تکلیف دہ صورتحال یہ ہے کہ اس دوران وزیراعظم کا عہدہ کے وقار میں سب سے زیادہ گراوٹ آئی ہے کانگریس کے کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ پون کھیڑا نے آج یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر مودی نے وزیر اعظم کے عہدے کے وقار کو اس قدر نچلی سطح تک پہنچا دیا ہے کہ اس وقار کو دوبارہ حاصل کرنے میں برسوں لگ جائیں گے۔

...مزید دیکھیں

پنجاب کنگز نے کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ وکٹوں سے دی شکست

26 Apr 2024 | 11:44 PM

کولکاتا ، 26 اپریل (یو این آئی) جونی بیرسٹو ناٹ آؤٹ (108)، ششانک سنگھ ناٹ آؤٹ (68) اور پربھ سمرن سنگھ (54) کی دھماکہ خیز بلے بازی کے بدولت پنجاب کنگز نے جمعہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 42ویں میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو آٹھ گیندیں باقی رہتے آٹھ وکٹوں سے شکست دی۔

زہرہ سہگل نے7 دہائیوں تک بہترین اداکاری کی

27 Apr 2024 | 10:17 AM

ممبئی، 27اپریل (یو این آئی) سنیما کی دنیا میں زہرہ سہگل کا نام ایک ایسی اداکارہ اور رقاصہ کے طور پر یاد کیا جاتا ہے جنہوں نے تقریباً 7؍ دہائیوں تک بہترین اداکاری سے ناظرین کو اپنا دیوانہ بنایا۔

image