image
Friday, Apr 26 2024 | Time 11:51 Hrs(IST)
Science Technology

5 اے سائیڈ سینئر ہاکی 26 اکتوبر سے

نئی دہلی، 10 اکتوبر (یو این آئی) مردوں اور خواتین زمرے کی پہلی ہاکی انڈیا 5 اے سائیڈ سینئر ہاکی نیشنل چمپئن شپ 26 سے 30 اکتوبر تک پنے کے شیو چھترپتی اسپورٹس كامپلیكس میں منعقد ہوگی۔ انڈور کورٹ پر منعقد ہونے والا ہاکی کا یہ چھوٹا فارمیٹ پہلی بار ہندوستان میں منعقد ہو رہا ہے اور یہ 38.5 میٹر ضرب 22.5 میٹر سائز کے میدان پر کھیلا جائے گا۔اس فارمیٹ کو کرائے جانے کا مقصد اس کھیل میں اور لچک لانا ہے تاکہ یہ کھیل مختلف حالات اور میدانوں پر کھیلا جا سکے۔ ہر مقابلے 10۔10 منٹ کی تین وقفےمیں ہوں گے اور ہر وقفے کے درمیان تین منٹ کا وقفہ ہو گا ۔ یہ فارمیٹ گول وغیرہ کے قوانین کے اعتبار سے باقاعدہ ہاکی سے کچھ مختلف ہو گا۔ غلطیاں ہونے پر فری ہٹ کا قانون بھی ہوگا جیسے جدید ہاکی میں شوٹنگ کی تجویز ہے۔ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں ایسوسی ایشن آف انڈین يونورسٹيز، ہریانہ، جھارکھنڈ، کرناٹک، مہاراشٹر، اڑیسہ، پنجاب اور اتر پردیش حصہ لیں گی۔ ہاکی انڈیا کے سیکرٹری جنرل محمد مشتاق نے ٹورنامنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ہاکی 5 اے سائیڈ ایک دلچسپ شکل ہے اور عالمی سطح پر تیزی سے مقبول ہوا ہے۔اس ٹورنامنٹ کے ذریعے ہمیں اس ملک میں شائقین کے درمیان مقبول ہونے کے امکان کے بارے میں اندازہ کرنے کو ملے گا۔ہمیں پوری امید ہے کہ شائقین کو ایک نیا تجربہ حاصل کریں گے۔ یو این آئی ۔ این اے ۔ م س
خاص خبریں
یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

یوپی کی آٹھ سیٹوں پر 9 بجے تک 11.67 فیصد ووٹنگ

لکھنؤ، 26 اپریل، (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں اتر پردیش کے نو اضلاع کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لئے صبح 9 بجے تک 11.67 فیصد لوگوں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر 9 بجے تک 9.84 فیصد ووٹنگ

پٹنہ، 26 اپریل (یو این آئی) بہار میں لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، بھاگلپور اور بانکا پارلیمانی حلقوں میں صبح 9 بجے تک تقریباً 9.84 فیصد ووٹروں نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

لوک سبھا الیکشن: جموں – ریاسی لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ شروع

جموں، 26 اپریل (یو این آئی) جموں وکشمیر کی جموں – ریاسی لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کی صبح ٹھیک 7 بجے کڑی سیکورٹی بند وبست کے بیچ پولنگ کا عمل شروع ہوا۔

...مزید دیکھیں
کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں کے لیے ووٹنگ شروع

ترواننت پورم، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے میں کیرالہ کی تمام 20 سیٹوں پر ووٹنگ جمعہ کی صبح 7 بجے شروع ہوئی اور شام 7 بجے تک جاری رہے گی۔

...مزید دیکھیں
منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

منی پور میں دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ شروع

امپھال، 26 اپریل (یو این آئی) منی پور کی باہری سیٹ کے لیے آٹھ اضلاع میں آج صبح سات بجے سے ووٹنگ شروع ہو گئی۔

...مزید دیکھیں
مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

مدھیہ پردیش میں دوسرے مرحلے میں چھ پارلیمانی حلقوں میں ووٹنگ شروع

بھوپال، 26 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے تحت مدھیہ پردیش میں آج صبح سات بجے چھ پارلیمانی حلقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹنگ شروع ہوئی اور شام چھ بجے تک ایک کروڑ 11 لاکھ 62 ہزار سے زیادہ رائے دہندگان 12,828 پولنگ سٹیشنوں میں اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرسکیں گے ۔

...مزید دیکھیں
ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

ہیٹی کے وزیراعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دیا

میکسیکو سٹی، 26 اپریل (یو این آئی) کیریبین ملک ہیٹی کے وزیر اعظم ایریل ہنری نے استعفیٰ دے دیا جس سے ملک میں نئی ​​حکومت کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 41ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

25 Apr 2024 | 11:43 PM

حیدرآباد، 25 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں جمعرات کو کھیلے گئے 41 ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل اس طرح ہے: -ٹیم………………………………میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز ................................ 8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز ..... ....................7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد...........................8......5.....3......0.....10..... .0.577لکھنؤ سپر جائنٹس...........................8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز ..............................8......4.....4.....0.......8........0.415دہلی کیپٹلز ...................................9......4.....5......0......8......-0.386گجرات ٹائٹنز.................................9......4.....5......0......8.......-1.974ممبئی انڈینز................................ 8......3.....5.....0.......6......-0.227پنجاب کنگز .................. ..............8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور.......................9......2.....7......0......4.......-0.721یواین آئی۔

اننت ناگ لوک سبھا سیٹ کے الیکشن موخر کرنے کے مطالبے کا مقصد مجھے پارلیمنٹ سے دور رکھنا ہے: محبوبہ مفتی

26 Apr 2024 | 11:49 AM

جموں، 26 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کچھ سیاسی پارٹیوں کی طرف سے اننت ناگ - راجوری لوک سبھا سیٹ کے انتخابات موخر کرنے کے مطالبے پر اظہار تعجب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو مکتوب بھیجنے کا مقصد ان کو پارلیمنٹ سے دور رکھنا ہے۔

image