image
Monday, Mar 8 2021 | Time 00:12 Hrs(IST)
International

فائزر کی ویکسین لگنے کے بعد 13 اسرائیلیوں نے چہرے پر لقوے کی شکایت کی

فائزر کی ویکسین لگنے کے بعد 13 اسرائیلیوں نے چہرے پر لقوے کی شکایت کی

یروشلم ، 17 جنوری (یواین ائی) اسرائیل میں فائزر کمپنی کی کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جانے کے بعد کم از کم 13 افراد کے چہرے میں ہلکے لقوے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ وزارت صحت کے عہدیداروں نے یہ اطلاع دی ہے۔
وائی نیٹ کے مطابق ڈاکٹروں کا اندازہ ہے کہ اس طرح کے معاملات میں اضافہ ہوسکتا ہے اور انہوں نے اس طرح کے مضر اثرات کے پیش نظر اس ویکسین کی دوسری ڈوز کو لگائے جانے پر شبہ کا اظہار کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق وزارت صحت نے کہا ہے کہ اگر ان لوگوں کی حالت بہتر ہوتی ہے تو اس کے بعد ہی انہیں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز دی جائے گی۔
گذشتہ سال نومبر میں اسرائیلی حکومت نے 80 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز کے لئے فائزر اور بائیواینٹیک کے ساتھ معاہدہ کیا تھا اور جب سے ملک میں کورونا کے ٹیکے لگائے گئے ہیں تب سے اب تک 20 لاکھ سے زیادہ افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔ کورونا ویکسین کے بعد دو بزرگ اسرائیلی ہلاک ہوچکے ہیں۔
میڈیا رپورٹوں نے اطلاع دی ہے کہ کورونا ویکسین لینے کے بعد 96 افراد شدید پیچیدگیوں کا شکار ہوگئے ہیں اور 24 افراد مستقل معذوری کا شکار ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ 225 افراد کو اسپتالوں میں داخل ہونا پڑا اور 1388 افراد کو ہنگامی ہیلتھ خدمات کی ضرورت پڑی ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
جن اوشدھی کیندروں سے سستی دوائیں خریدنے کے لئے عوام سے اپیل

جن اوشدھی کیندروں سے سستی دوائیں خریدنے کے لئے عوام سے اپیل

نئی دہلی، 7 مارچ (یواین آئی) وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ ’جن اوشدھی دوس‘ تقریبات سے خطاب کیا۔

...مزید دیکھیں
ممتا بنرجی نے عوام کے اعتماد کو توڑا ہے۔سونار بنگلہ کا خواب ہم پورا کریں گے:مودی

ممتا بنرجی نے عوام کے اعتماد کو توڑا ہے۔سونار بنگلہ کا خواب ہم پورا کریں گے:مودی

کلکتہ7مارچ (یواین آئی)وزیرا عظم نریندر مودی نے آج بنگال میں اسمبلی انتخابات کےلئے مہم کا باضابطہ کا آغاز کرتے ہوئے ممتا بنرجی کی سخت تنقید کی اور کہا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آئی تو ’’ہم سونار بنگلہ ‘‘ کی تعمیر کریں گے ۔

...مزید دیکھیں
ڈاکٹر  غریب مریضوں کے لئے  جنرک   ادویہ  تجویز کریں : جاوڈیکر

ڈاکٹر غریب مریضوں کے لئے جنرک ادویہ تجویز کریں : جاوڈیکر

پونے ، 7 مارچ ( یواین آئی ) مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے اتوار کے روز کہا کہ ڈاکٹروں کو غریب لوگوں کی مدد کے لئے جنرک ادویات تجویز کرنی چاہئے ۔

...مزید دیکھیں
متھن چکروتی بی جے پی میں شامل

متھن چکروتی بی جے پی میں شامل

کلکتہ7مارچ (یواین آئی) بالی ووڈ اداکا متھن چکرورتی نے آج وزیرا عظم نریندر مودی کے بریگیڈ ریلی اپ میں بی جے پی میں شامل ہوئے تاہم انہوں نے سیاسی جماعت تبدیل کرنے کے معاملے میں سیاست دانوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے  متھن چکرورتی اپنے طالب علمی کے دور میں سی پی آئی ایم ایل سے وابستہ رہے  بائیں محاذ کے 34سالہ دور اقتدار میں وہ سی پی ایم کے قریبی تھے۔

...مزید دیکھیں
وزیر اعظم مودی کو اب جھوٹ بولنے کی عادت چھوڑ دینی چاہیے :ممتا بنرجی

وزیر اعظم مودی کو اب جھوٹ بولنے کی عادت چھوڑ دینی چاہیے :ممتا بنرجی

کلکتہ7مارچ (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے حملے کا جواب دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جھوٹ بول کر ریاست کے عوام کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں  ممتا بنرجی نے آج سلی گوڑی میں مہنگائی کے خلاف جلوس نکالتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں بے تحاشا اضافے کےلئے مرکزکی پالیسیا ں ذمہ دار ہے ۔

...مزید دیکھیں
نیشنل یونین آف جرنلسٹس کا قومی اجلاس 13-15 مارچ کو دوسہ میں منعقد ہوگا

نیشنل یونین آف جرنلسٹس کا قومی اجلاس 13-15 مارچ کو دوسہ میں منعقد ہوگا

نئی دہلی، 07 مارچ (یواین آئی) انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (برسلز-بیلجیئم) سے وابستہ نیشنل یونین آف جرنلسٹس (این یو جے آئی) کا دو روزہ قومی اجلاس راجستھان کے دوسہ میں ہوگا۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم کے پاس کسانوں کے مسئلے کے حل کےلئے وقت نہیں : شرد پوار

وزیراعظم کے پاس کسانوں کے مسئلے کے حل کےلئے وقت نہیں : شرد پوار

رانچی،7 مارچ (یواین آئی) نشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) سپریمو شرد پوار نے ملک بھر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) کے خلاف این سی پی کی شکل میں عوام کو ایک متبادل پیش کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے اتوار کو وزیراعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا اور کہا کہ وزیراعظم کے پاس قریب ہزار کلومیٹر دور مغربی بنگال جانے کا تو قت ہے لیکن کسانوں کے مسئلوں کے حل کےلئے ان کے پاس بالکل وقت نہیں ہے۔

...مزید دیکھیں
خطابی مقابلے میں اولمپک چیمپئن مارین نے سندھو کو شکست دی

خطابی مقابلے میں اولمپک چیمپئن مارین نے سندھو کو شکست دی

07 Mar 2021 | 11:15 PM

باسیل، 7مارچ (یو این آئی) عالمی چیمپئن اور دوسری سیڈ ہندستان کی پی وی سندھو کو سوئس اوپن بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے خطابی مقابلے میں اتوا ر کو اولمپک چیمپئن اسپین کی کیرولینا مارین کے ہاتھوں محض 35 منٹ میں 12-21, 5-21سے یکطرفہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

پرینکا چوپڑا نے نیویارک میں ہندوستانی ریستوراں کھولا

پرینکا چوپڑا نے نیویارک میں ہندوستانی ریستوراں کھولا

07 Mar 2021 | 3:42 PM

ممبئی ، 07 مارچ (یواین آئی) معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نیو یارک میں ایک ہندوستانی ریستوراں کھولا ہے پرینکا نے بیرون ملک مقیم اپنے ہندوستانی مداحوں کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے انہوں نے نیویارک میں ایک پرتعیش ریسٹورنٹ کھولا ہے پرینکا نے ریستوراں کا نام سونا رکھا ہے۔ جس میں انہوں نے ہندوستانی کھانے سے محبت کا اظہار کیا ہے پرینکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے نیویارک میں ہندوستانی کھانے کے لئے ایک ریستوراں کھولا ہے۔ اس کے افتتاح کے لئے انہوں نے ایک چھوٹی سی پوجا بھی کروائی ہے۔ پرینکا نے پوجا کرتے ہوئے کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

رانا، راوت اور سانگوان کی بدولت دہلی کوارٹر فائنل میں

07 Mar 2021 | 7:25 PM

نئی دہلی، 7مارچ (یو این آئی) نتیش رانا (81) اور انج راوت (ناٹ آوٹ 95) کی شاندار نصف سنچریوں اور کپتان پردیپ سانگوان کے 59رن پر تین وکٹ اور 58رن کی بہترین آل راونڈر کارکردگی کی بدولت دہلی نے اتراکھنڈ کو یہاں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایلمنیٹر میں اتوار کو چار وکٹ سے شکست دیکر وجے ہزارے ٹرافی ون ڈے ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں داخلہ حاصل کرلیا جہاں اب اس کا مقابلہ منگل کو اترپردیش سے ہوگا۔

...مزید دیکھیں
image