NationalPosted at: Jul 12 2020 5:21PM راہل نے چینی دراندازوں کے سلسلے میں پھر مودی پر نشانہ لگایا
نئی دہلی،12 جولائی(یواین آئی)کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے چینی فوجیوں کی دراندازی کے سلسلے میں وزیراعظم نریندرمودی پر پھر نشانہ لگاتے ہوئے اتوار کو طنز کیا کہ ان کے ہوتے ہوئے چین نے ہندوستان کی زمین پر کیسے قبضہ کیا ہے۔
مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا،’’ایسا کیا ہوا کہ مودی جی کے رہتے ہوئے بھارت ماں کی پاک زمین کو چین نے چھین لیا۔‘‘
کانگریس لیڈر چینی دراندازی کے سلسلے میں مسلسل مسٹر مودی پر طنز کررہے ہیں اور سرحد پر حقیقت میں کیا حالات ہیں ،اس سلسلے میں ملک کو معلومات دینے کی ان سے اپیل کررہے ہیں۔
یواین آئی۔اےایم۔