image
Wednesday, Aug 12 2020 | Time 14:58 Hrs(IST)
  • حیدرآباد:عثمانیہ اسپتال کے کنٹریکٹ ملازمین کادھرنا
  • سدارمیا نے مشرقی بنگلور ہوئے تشدد کی مذمت کی
  • نوجوانوں کو تاریخ کی حقیقی سچائی سے روبرو کرانے کی ضرورت ہے: نائیڈو
  • پرنب مکھرجی کی صحت یابی کیلئے ان کے آبائی گاؤں میں پوجا پاٹ
  • تلنگانہ میں شدید بارش کاامکان
  • تلنگانہ کے بھدراچلم ٹاون کے قریب دریائے گوداوری کی سطح میں اضافہ
  • کوجھیکوڈ، طیارہ حادثے کے مزید 11 زخمیوں کو اسپتال سے چھٹی ملی
  • اترپردیش میں بجلی کی شرح کم کرنے کے مطالبہ کو پرینکا نے جائزٹھہرایا
  • کرناٹک میں 175کلوماریجوانا کے ساتھ تین اسمگلر گرفتار
  • پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
  • وارانسی میں کورونا وارئرس کے 60نئےمریض
  • گوالیار میں کورونا کے 82 نئے کیسز
  • پی پی ای کٹس پہن کر وزیراعلی تلنگانہ کے کیمپ آفس کا محاصرہ کرنے کی کوشش
  • سکم کے گورنر اور وزیراعلیٰ نے جنم اشٹمی کے موقع پر مبارکباد دی
Regional

سچن پائلٹ اور دو وزير ریاستی کابینہ اور کانگریس پارٹی سے برخاست

سچن پائلٹ اور دو  وزير ریاستی کابینہ اور کانگریس  پارٹی سے برخاست

جے پور، 14 جولائی (یو این آئي)راجستھان میں کانگریس پارٹی کے اندر جاری رسہ کشی کے سبب نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ، وزیر خوراک و رسد رمیش مینا اور وزیر سیاحت وشویندر سنگھ کو ریاستی کابینہ اور پارٹی سے برخاست کر دیا گیا ہے۔
کانگریس کے ترجمان رندیپ سنگھ سورجے والا نے آج اس سلسلے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مسٹر سچن پائلٹ کو ریاستی کانگریس صدر کے عہدے سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ ان کی جگہ وزیر تعلیم گووند ڈوٹاسرا پارٹی کے ریاستی صدر بنائے گئے ہيں۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ کل اور آج ہونے والے قانون ساز پارٹی کے اجلاسوں سے مسٹر سچن پائلٹ کے غیر حاضر رہنے کے بعد یہ کارروائی کی گئي ہے۔ مسٹر پائلٹ کو قانون ساز پارٹی کے اجلاس میں آنے کے لئے ایک تحریری پیغام بھیجا گیا تھا، نیز ان کی ناراضگی دور کرنے کی کوشش بھی کی گئی لیکن وہ راضی نہیں ہوئے۔
مسٹر سچن پائلٹ نے اپنے خیمے میں 30 ایم ایل اے ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے گہلوت حکومت کے پاس اکثریت نہ ہونے کا دعوی کیا تھا۔ اس کے بعد مسٹر گہلوت نے ایک ہوٹل میں قانون ساز پارٹی کے اجلاس سے قبل میڈیا کے سامنے 106 ایم ایل اے کی حمایت حاصل ہونے کا دعوی کیا۔
جاری۔ یو این آئی۔ م ش۔ ایف اے۔ 1500

خاص خبریں
وزیر اعظم کل ’شفافیت پر مبنی ٹیکس- ایماندار کا احترام ‘ پلیٹ فارم لانچ کریں گے

وزیر اعظم کل ’شفافیت پر مبنی ٹیکس- ایماندار کا احترام ‘ پلیٹ فارم لانچ کریں گے

نئی دہلی، 12 اگست ( یواین آئی ) وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ’شفافیت پر مبنی ٹیکس- ایماندار کا احترام‘ کے لئے پلیٹ فارم لانچ کریں گے۔

...مزید دیکھیں
پرنب مکھرجی کی صحت یابی کیلئے ان کے آبائی گاؤں میں پوجا پاٹ

پرنب مکھرجی کی صحت یابی کیلئے ان کے آبائی گاؤں میں پوجا پاٹ

کلکتہ 12اگست (یواین آئی)سابق صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی کی علالت کی خبر سے ان کے آبائی گاؤں بیر بھوم گاؤں میراتی میں غم کا ماحول ہے اور کل سے ہے یہاں پوجاپاٹ کا سلسلہ جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
ایک دن میں کورونا سے 56،110 افراد شفایاب ، مجموعی تعداد 16.40 لاکھ ہوگئی

ایک دن میں کورونا سے 56،110 افراد شفایاب ، مجموعی تعداد 16.40 لاکھ ہوگئی

نئی دہلی،12 اگست (یواین آئی) ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے قہرکے درمیان اس جان لیوا وبا سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد میں بھی تیزی سے افہ ہورہا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 56 ہزار سے زیادہ افراد کی شفایابی کے بعد اب تک تقریبا 16.40 لاکھ صحت مند ہوئے ہیں بدھ کے روز صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 56،110 افراد جان لیوا وائرس سے شفا یاب ہوئے ہیں جس سے صحت مند افراد کی مجموعی تعداد 16،39،600 ہوگئی ہے۔

...مزید دیکھیں
اترپردیش میں بجلی کی شرح کم کرنے کے مطالبہ کو پرینکا نے جائزٹھہرایا

اترپردیش میں بجلی کی شرح کم کرنے کے مطالبہ کو پرینکا نے جائزٹھہرایا

نئی دہلی ، 12 اگست (یواین آئی) اترپردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری ۔

...مزید دیکھیں
بہار، آسام اور اتر پردیش میں ایک دن میں کورونا کے  سب سے زیادہ فعال کیسز

بہار، آسام اور اتر پردیش میں ایک دن میں کورونا کے سب سے زیادہ فعال کیسز

نئی دہلی،12اگست (یواین آئی) بہار، آسام اور اتر پردیش میں ایک دن میں کورونا وائرس کے فعال کیسز میں سب سے زیادہ اضافہ بالترتیب 1220 ، 1178 اور 1120 ہوا ہے جس سے ان ریاستوں میں ایکٹیو کیسز بڑھ کر 29291 ، 19178 اور 48998 ہوچکے ہیں ۔

...مزید دیکھیں
راہل  گاندھی نے شری کرشن جنم اشٹمی  کی مبارکباد دی

راہل گاندھی نے شری کرشن جنم اشٹمی کی مبارکباد دی

نئی دہلی،12 اگست ( یواین آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے جنم اشٹمی کے موقع پر ملک کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھگوان شری کرشن جھوٹ اور ناانصافی کے خاتمہ کی علامت ہیں مسٹر گاندھی نے کہا ’’بھگوان کرشن نے کہا ہے - جہاں سچائی اوردھرم ہے ، وہیں ایشور ہے۔

...مزید دیکھیں
پلوامہ میں تصادم، ایک جنگجو اور ایک فوجی جوان ہلاک

پلوامہ میں تصادم، ایک جنگجو اور ایک فوجی جوان ہلاک

سری نگر، 12 اگست (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بدھ کی علی الصبح ہونے والے ایک مختصر مسلح تصادم میں ایک جنگجو مارا گیا ہے مسلح تصادم کے دوران جنگجوئوں کی ابتدائی فائرنگ سے ایک فوجی جوان ہلاک جبکہ دوسرا ایک زخمی ہوگیا ہے مہلوک جنگجو کی شناخت حزب المجاہدین سے وابستہ کمانڈر آزاد لالہاری کے بطور ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
جوبائیڈن نے کملا ہیرئس کو نائب صدارتی امیدوار بنایا

جوبائیڈن نے کملا ہیرئس کو نائب صدارتی امیدوار بنایا

12 Aug 2020 | 10:20 AM

واشنگٹن،12 اگست(اسپوتنک) امریکی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے سنیٹرکملا ہیرس کو نائب صدارتی امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ مسٹر بائیڈن نے منگل کو کیلیفورنیا کی سابق اٹارنی جنرل کملا ہیرس کو نائب صدر بنانے کا یہ اعلان کیا۔ان کے نام کی توثیق ڈیموکریٹ کنونشن میں کی جائے گی۔

اترپردیش میں بجلی کی شرح کم کرنے کے مطالبہ کو پرینکا نے جائزٹھہرایا

اترپردیش میں بجلی کی شرح کم کرنے کے مطالبہ کو پرینکا نے جائزٹھہرایا

12 Aug 2020 | 2:46 PM

نئی دہلی ، 12 اگست (یواین آئی) اترپردیش کانگریس کے جنرل سکریٹری ۔انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے اترپردیش راجیہ ودیوت اپبھوگتا پریشد کی جانب سے کسانوں اور عام شہریوں کے مفادات کے پیش نظر بجلی کی شرح کم کرنے کے مطالبہ کو صحیح ٹھہرایا ہے مسز گاندھی نے بدھ کے روز ٹوئٹ کیا’’لوگ کہتے ہیں کہ اترپردیش میں بجلی شرحیں کمپنیوں کے فائدے کے لئے بڑھائی گئی ہیں۔اتر پردیش راجیہ ودیوت اپبھوگتا پریشد کی جانب سے گھریلو فکسڈ چارج اور کمرشل کم سے کم چارج کو ختم کرنے اور کسانوں کے لئے بجلی کے شرحوں میں کمی کا مطالبہ بالکل جائز ہے، ریاستی حکومت کو اس پر غور کرنا چاہئے۔‘‘

اسٹورٹ براڈ پر ان کے والد کرس براڈ نے لگایا جرمانہ

11 Aug 2020 | 10:11 PM

دبئی ، 11 اگست (یو این آئی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری کرس براڈ نےاپنے بیٹے اور انگلینڈ کے فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ پر پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ کی وکٹ گرنے کے بعد غیر شائستہ زبان استعمال کرنے پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے ،یہ پہلا موقع ہے جب کسی کھلاڑی پر اس کے والد نے جرمانہ عائد کیا ہے ۔

بالی ووڈ اداکارہ یوگیتابالی گمنامی کے اندھیرے میں

12 Aug 2020 | 10:58 AM

(یوم پیدائش 13 اگست )ممبئی، 12 اگست (یو این آئی) بالی وڈ میں اپنے فلمی کیریئر کے دوران امیتابھ کے ساتھ ڈیبیو کرنے ، کشور کمار اور پھر متھن چکر ورتی کے ساتھ شادی کرنے والی ہیروئن یوگتا بالی آج گمنامی کے اندھیرے میں کھو گئی ہیں۔

براڈ اور ووکس نے ونڈیز کو 287 کے اسکور پر روکا

19 Jul 2020 | 11:45 PM

مانچسٹر، 19 جولائی (یو این آئي) انگلینڈ کے تیز بولروں اسٹوارٹ براڈ اور کریس ووکس نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں اور اتوار کے روز دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن چائے کے وقفے کے بعد ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 287 رنز پر بولڈآؤٹ کردیا۔

image