InternationalPosted at: Mar 22 2023 2:24PM یوکرین کے وسطی اور مغربی حصوں میں فضائی حملے کی وارننگ
کیف، 22 مارچ (یو این آئی) دارالحکومت کیف سمیت ملک کے وسطی اور مغربی علاقوں کے کئی حصوں میں فضائی حملے کی وارننگ جاری کی گئی ہے یوکرین کی ڈیجیٹل تبدیلی کی وزارت کے مطابق، الرٹ کیف اور کیف کے علاقے کے ساتھ ساتھ پولٹاوا، سومی، چرنیہیو، چرکاسی، زیتومیر، خمیلنٹسکی، ریونے اور یوکرین کے ترنوپل علاقوں میں بھی جاری کیا جا رہا ہے قابل ذکر ہے کہ کریمیا کے پل پر حملے کے دو دن بعد گزشتہ سال 10 اکتوبر کو روس نے یوکرین کے بنیادی ڈھانچہ پر حملہ کیا تھا۔ روس کی جانب سے یوکرین میں بجلی، دفاعی صنعتوں، فوجی کمانڈز اور مواصلاتی تنصیبات پر حملے کیے گئے۔
یواین آئی۔ م س