image
Tuesday, Dec 1 2020 | Time 07:54 Hrs(IST)
  • صبح بخیر
International

استنبول میں آئی ایس کے 18 مشبتہ گرفتار

استنبول، 21 نومبر (یو این آئی) ترکی پولیس نے استنبول میں انتہاپسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے مشتبہ افراد کے خلاف چلائی گئی ایک مہم میں تقریباً 18 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔

سرکاری ٹی آر ٹی براڈ کاسٹر کے مطابق استنبول پولس محکمے کی انسداد دہشت گردی یونٹ کی ٹیموں نے اسلامک اسٹیٹ سے تعلق رکھنے والے مشتبہ افراد کو پکڑنے کےلئے سنیچر کو شہر میں 20 ٹھکانوں پر چھاپہ مارا۔
چھاپوں کے دوران کئی تنظیمی دستاویز اور ڈیجیٹل مواد ضبط کیا گیا ہے۔
خاص خبریں
دہلی کی سرحدوں پر  کسانوں کا احتجاج چوتھے دن بھی جاری

دہلی کی سرحدوں پر کسانوں کا احتجاج چوتھے دن بھی جاری

نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئي) تین نئے زراعتی قوانین کے خلاف پنجاب، ہریانہ سمیت متعدد ریاستوں کے ہزاروں کسانوں کا احتجاج دہلی کی سرحدوں پر آج چوتھے دن بھی جاری ہے پنجاب، ہریانہ ، اترپردیش اور اتراکھنڈ کے ہزاروں کسانوں نے دہلی کے ٹکری بارڈر اور سندھو سرحد کو مکمل طور پر جام کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
نئے زرعی قوانین کسانوں کے لئے سود مند:مودی

نئے زرعی قوانین کسانوں کے لئے سود مند:مودی

وارانسی:30نومبر(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو نئے زرعی قوانین پر کسانوں کے احتجاج کے پیش پشت کارفرما اپوزیشن سیاسی پارٹیوں پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ نئے زرعی قوانین کسانوں کے فائدے کے لئے لائے گئے ہیں لیکن کچھ پارٹیاں ان قوانین کے سلسلے میں کسانوں کو گمراہ کررہی ہیں۔

...مزید دیکھیں
کسانوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا: راہل-پرینکا

کسانوں کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا: راہل-پرینکا

نئی دہلی،30 نومبر(یواین آئی) کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی اور پارٹی کے جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے الزام عائد کیا ہے کہ مودی سرکار کسانوں کا استحصال اور ان کی آواز کو دبا رہی ہے لیکن انہیں سمجھنا چاہئے کہ ان کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا مسٹر گاندھی اور مسز وڈرا نے کہا کہ یہ حکومت زبردستی کسانوں کی آوازو دبا رہی ہے لیکن وہ یہ بھول رہے ہیں کہ کسان کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا اور جب وہ گونجتی ہے تو اس کی باز گشت پورے ملک میں سنائی دیتی ہے۔

...مزید دیکھیں
کورونا بحران کے وقت بھی ملک کی ترقی کا  سفر نہیں رکا: شاہ

کورونا بحران کے وقت بھی ملک کی ترقی کا سفر نہیں رکا: شاہ

نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج کہا کہ کورونا بحران کے مشکل دور میں بھی ملک کی ترقی کا سفر تھما نہیں ہے اور انہیں یقین ہے کہ جلد ہی ملک کی معیشت دوبارہ پٹری پر واپس آجائے گی مسٹر شاہ نے آج یہاں سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ گجرات کے اپنے پارلیمانی حلقہ گاندھی نگر میں دو فلائی اوور برجوں کا افتتاح کیا۔

...مزید دیکھیں
کووڈ۔19کے خلاف ماسک سیکورٹی کوچ ہے: ہر ش وردھن

کووڈ۔19کے خلاف ماسک سیکورٹی کوچ ہے: ہر ش وردھن

نئی دہلی، 30نومبر (یو این آئی) صحت اور خاندانی فلاح وبہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے پیر کو کہا کہ ماسک کو رونا وائرس سے یقینی سیکورٹی کوچ ہے اور معمولی احتیاط برت کر کورونا وائرس سے خود کو بچایا جاسکتا ہے ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج پرانی دہلی ریلوے اسٹیشن پر دو ہزار سے زیادہ مسافروں اور دیگر لوگوں کے درمیان صابن اور ماسک تقسیم کئے۔

...مزید دیکھیں
حکومت کسانوں سے بلاشرط و تعصب کے بات چیت کرے گی: پوری

حکومت کسانوں سے بلاشرط و تعصب کے بات چیت کرے گی: پوری

نئی دہلی،30نومبر (یو این آئی) حکومت نے آج دہرایا کہ وہ تحریک چلارہے کسانوں سے بات چیت کرکے ان کے معاملات کو حل کرنا چاہتی ہے اور بات چیت کے لئے نہ کوئی شرط لگائی گئی ہے اور نہ ہی دل میں کوئی تعصب ہے شہری ترقیات کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے یہاں ایک پروگرام کے موقع پر نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کسانوں کے تمام مسائل حل کرنے اور ان کی فلاح وبہبود کے لئے پرعزم ہے۔

...مزید دیکھیں
یونیسکو گرو نانک کا پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائے گی

یونیسکو گرو نانک کا پیغام کو دنیا کے کونے کونے تک پہنچائے گی

نئی دہلی، 30 نومبر (یو این آئی) حکومت نے گرو نانک دیو کے 551 ویں 'پرکاش پرو' پر سکھ برادری کی فلاح و بہبود کے لئے مودی سرکار کے اقدامات کے بارے میں ایک کتابچہ جاری کیا اور اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ پہلے سکھ گرو کے پیغام کو مختلف زبانوں میں ترجمہ کرواکر اسے دنیا کے ہر کونے پہنچائے گی-
مرکزی شہری ترقی ، غربت کے خاتمے اور شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری اور وزیر اطلاعات نشریات پرکاش جاوڈیکر نے ہندی ، انگریزی اور پنجابی زبان میں شائع ہونے والے اس کتابچے کو ایک مختصر تقریب میں جاری کیا۔

...مزید دیکھیں

نہرو گارڈن ہاکی ونگ کو فوراً شروع کیا جائے گا: سرندر سنگھ بھاپا

30 Nov 2020 | 8:04 PM

جالندھر ، 30 نومبر (یواین آئی ) سرجیت ہاکی سوسائٹی کے ڈائریکٹر (کوچنگ کیمپ) سریندر سنگھ بھاپا نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ خواتین ہاکی کھلاڑیوں کی نرسری سمجھے جانے والے گورنمنٹ سینئر سیکنڈری اسکول ، نہرو گارڈن کے ہاکی ونگ کو فوری طور پر شروع کیا جائے۔

اے آر رحمان ہندوستان میں بافٹا کے سفیر مقرر

30 Nov 2020 | 3:53 PM

بنگلورو ، 30 نومبر (یو این آئی) برطانوی اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) نے پیر کو نیٹ فلکس کے تعاون سے درخواستوں کے افتتاح کا اعلان کرتے ہوئے ہندوستانی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کو 2020-21 کے لئے اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں

مودی نے سیرم انسٹی ٹیوٹ میں کورونا ویکسین کے عمل کا جائزہ لیا

28 Nov 2020 | 8:20 PM

نئی دہلی، 28نومبر (یو این آئی) پورے ملک میں کورونا کی ویکسین کے انتظار کے درمیان وزیراعظم نریندر مودی نے ویکسین بنا رہی لیباریٹریوں میں شامل پنے میں واقع سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کا آج شام دورہ کیا اور سائنسدانوں سے اب تک ہوئی پیش رفت کے بارے میں معلومات لی۔

...مزید دیکھیں
image