image
Sunday, Dec 10 2023 | Time 17:32 Hrs(IST)
National

اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود راجیہ سبھا میں یکساں سول کوڈ بل پیش کیا گیا

اپوزیشن کی مخالفت کے باوجود راجیہ سبھا میں یکساں سول کوڈ بل پیش کیا گیا

نئی دہلی، 09 دسمبر (یو این آئی) اپوزیشن پارٹیوں کی زبردست مخالفت کے باوجود غیر سرکاری بل 'ہندوستان میں یکساں سول کوڈ 2022' جمعہ کو راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا اس بل کو پیش کرنے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی کے کروری لال مینا کی طرف سے لائی گئی تحریک کے حق میں 63 اور مخالفت میں 23 ووٹ پڑےترنمول کانگریس، بیجو جنتا دل اور وائی ایس آر سی پی کے اراکین نے تقسیم سے پہلے کچھ کہے بغیر ایوان سے واک آؤٹ کیا۔
جیسے ہی چیئرمین جگدیپ دھنکھر نے بل کو پیش کرنے کے لیے مسٹر مینا کا نام پکارا، اپوزیشن کے کئی اراکین احتجاج کے لیے کھڑے ہوگئے اور کہا کہ اسے پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔ اس پر مسٹر دھنکھر نے کہا کہ یہ ایوان بحث کے لیے ہے اور یہ بل پیش کرنا اور اپنی بات کہنا ہر رکن کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ بعض اراکین نے اس بل کو پیش کرنے کی مخالفت کی ہے۔ لیکن سب کچھ عمل میں آئے گا۔ اس کے بعد انہوں نے مسٹر مینا کو بل پیش کرنے کی اجازت دی اور احتجاج کرنے والے اراکین کے نام پکارا۔
قائد ایوان پیوش گوئل نے اپوزیشن کے احتجاج کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ بل آئین کے ہدایت کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اراکین بل کی مخالفت کے لیے آئین ساز اسمبلی کے اراکین کے ناموں کا غلط ذکر کر رہے ہیں۔
قبل ازیں بل کو متعارف کرانے کی مخالفت کرتے ہوئے ایم ڈی ایم کے کے وائیکو نے کہا کہ ہندوستان بہت سے خیالات اور زبانوں اور مذاہب کا ملک ہے۔ یہ بل بی جے پی کا ایجنڈا ہے۔ اس بل کو پیش کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ سماج وادی پارٹی کے رام گوپال یادو نے کہا کہ یہ بل بنیادی حقوق 26بی اور 29(1) کے خلاف ہے۔ اس کی دفعات آئین کی روح کے خلاف ہیں۔ اس لیے اس کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے ایلاورم کریم، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ کے جان برٹاس، دراوڑ منیترا کزگم کے تروچی شیوا، ایل۔ ہنومنتایا اور عمران پرتاپ گڑھی اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی فوزیہ خان نے بھی بل کو پیش کرنے کی مخالفت کی۔
یواین آئی۔ ظ ا

خاص خبریں
انسانی حقوق کے پھیلاؤ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری : دھنکھڑ

انسانی حقوق کے پھیلاؤ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری : دھنکھڑ

نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے اتوار کو کہا کہ انسانی حقوق کے پھیلاؤ اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ملک میں بنیادی ڈھانچے کی جامع ترقی بہت ضروری ہے۔

...مزید دیکھیں
قبائلی رہنما وشنو دیو سائی چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ

قبائلی رہنما وشنو دیو سائی چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ

رائے پور 10 دسمبر ( یو این آئی) سابق مرکزی وزیر اور قبائلی لیڈر وشنو دیو سائی آج یہاں چھتیس گڑھ میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں لیڈر منتخب کرلئے گئے ۔

...مزید دیکھیں
کارپوریٹ سیکٹر کو  رضا کارانہ طور پر   ملک کی ترقی میں تعاون دینا  چاہئے: راجناتھ

کارپوریٹ سیکٹر کو رضا کارانہ طور پر ملک کی ترقی میں تعاون دینا چاہئے: راجناتھ

ممبئی، 10 دسمبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے زور دیا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو ملک کی ترقی میں رضاکارانہ طور پر تعاون دینا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے نے راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

کھڑگے نے راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 10دسمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ملک کے سابق گورنر جنرل اور عظیم مجاہد آزادی سی راجگوپالاچاری کو ان کے یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
بریلی:کار ٹینکر سے ٹکرائی، 8 کی موت

بریلی:کار ٹینکر سے ٹکرائی، 8 کی موت

بریلی:10دسمبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بریلی۔

...مزید دیکھیں
جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: شیوراج

جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: شیوراج

بھوپال، 10 دسمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے گنا ضلع میں جانوروں پر ظلم کے واقعہ کے بارے میں آج کہا کہ اس طرح کے ظلم کی کارروائیاں ناقابل معافی ہیں اور اس جرم کے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ

اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ

غزہ، 10 دسمبر (یو این آئی / اسپوتنک) غزہ پٹی میں حماس کے خلاف زمینی مہم کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

جاپانی شہری گروپ کی نانجنگ قتل عام کی تاریخ کو یاد رکھنے کی اپیل

10 Dec 2023 | 5:04 PM

اوساکا، 10 دسمبر (یو این آئی) جاپان کے اوساکا میں ایک مقامی شہری گروپ نے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں جاپانی عوام سے موجودہ عالمی صورتحال کی روشنی میں اس کی عصری اہمیت پر غور کرنے اور امن کی تاریخ کو نہ بھولنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

image