image
Thursday, Jul 9 2020 | Time 09:22 Hrs(IST)
  • توانائی سے بھر پور اور غیر معمولی صلاحیت کی مالک تھی زہر سہگل
  • مصر میں کورونا متاثرین کی تعداد 78 ہزار سے تجاوز
  • تاریخ میں آج کا دن
  • اسرائیل میں کورونا کے 1335 نئے کیسز ، متاثرین کی مجموعی تعداد 33557 پہنچی
  • نائجیریا میں باغیوں کے حملے میں 20 فوجی ہلاک
  • یوکرین میں جنگل میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہوئی
  • عراق میں ایک ہی دن میں کورونا کے سب سے زائد 2741 کیسز درج کئے گئے
International

امریکہ ہانگ کانگ کو دفاعی آلات برآمد نہیں کرے گا

امریکہ ہانگ کانگ کو دفاعی آلات برآمد نہیں کرے گا

واشنگٹن، 30 جون (یو این آئی) امریکہ نے ہانگ کانگ کو دفاعی آلات اور حساس ٹکنالوجی کی برآمد پر روک لگانے کا اعلان کیا ہے۔
امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے منگل کو ایک بیان جاری کرکے یہ اعلان کیا۔ مسٹر پومپیو نے اپنے بیان میں کہا ’’ہانگ کانگ سے سلسلے میں چین نیا قومی سلامتی قانون نافذ کرنے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اس کے پیش نظر امریکہ آج چین کی طرح ہانگ کانگ کو بھی دفاعی آلات اور حساس ٹکنالوجی کی برآمد پر روک لگانے کا اعلان کرتا ہے‘‘۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے ہانگ کانگ کی آزادی ختم کرنے کے فیصلے نے ٹرمپ انتظامیہ کو ہانگ کانگ کے سلسلے میں اپنی پالیسی کا جائزہ لینے کے لئے پابند کیا ہے۔
امریکہ اپنی قومی سلامتی برقرار رکھنے کے لئے یہ فیصلہ لینے پر مجبور ہوگیا ہے۔ دفاعی آلات اور حساس ٹکنالوجی کی برآمد کے سلسلے میں اب ہم ہانگ کانگ اور چین میں کوئی فرق نہیں کرسکتے۔ ہم کسی بھی حالت میں ان دفاعی آلات اور حساس ٹکنالوجی کو چینی فوج کے ہاتھوں میں جانے کا خطرہ نہیں اٹھا سکتے، جس کا اہم مقصد چین کی کمیونسٹ پارتی کی تاناشاہی کو برقرار رکھنا ہے۔
واضح رہے کہ چین نے ہانگ کانگ کے لئے ایک متنازعہ قومی سلامتی کے قانون کا مسودہ تیار کیا ہے اور وہ جلد سے جلد اسے نافذ کرنا چاہتا ہے۔ دنیا کے تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ اس قانون سے ہانگ کانگ کی خودمختاری اور شہری حقوق کے لئے سنجیدہ خطرہ پیدا ہوگا۔ ہانگ کانگ کے علاوہ امریکہ اور کئی یوروپی ممالک میں ان قوانین کے خلاف مسلسل مظاہرے ہورہے ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
نائجیریا میں باغیوں کے حملے میں 20 فوجی ہلاک

نائجیریا میں باغیوں کے حملے میں 20 فوجی ہلاک

ماسکو ، 9 جولائی (اسپوتنک) شمال مشرقی نائجیریا میں باغیوں کے فوج کے قافلے پر حملے میں کم از کم 20 فوجی اہلکار ہلاک ہو گئے اور کچھ زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
یوکرین میں جنگل میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر پانچ  ہوئی

یوکرین میں جنگل میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہوئی

کیف، 9 جولائی (ژنہوا) یوکرین کے جنگل میں آگ لگنے سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر پانچ ہوگئی۔

...مزید دیکھیں
عراق میں ایک ہی دن میں کورونا کے سب سے زائد 2741 کیسز درج کئے گئے

عراق میں ایک ہی دن میں کورونا کے سب سے زائد 2741 کیسز درج کئے گئے

بغداد ، 9 جولائی (ژنہوا) عراق میں کورونا وائرس کے ایک دن میں2741 نئے کیسز درج ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
شہری مہاجروں کے لیے کفایتی کرایہ کے رہائشی کمپلیکس کو منظوری

شہری مہاجروں کے لیے کفایتی کرایہ کے رہائشی کمپلیکس کو منظوری

نئی دہلی، 08 جولائی (یو این آئی) حکومت نے شہروں میں مہاجروں کی رہائش کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کفایتی کرایہ کے رہائشی کمپلیکس بنانے کو منظوری دی ہے۔

...مزید دیکھیں
وزیراعظم مودی انڈیا گلوبل ویک میں افتتاحی خطبہ دیں گے

وزیراعظم مودی انڈیا گلوبل ویک میں افتتاحی خطبہ دیں گے

(تصحیح کے بعد دوبارہ جاری)
نئی دہلی، 8 جولائی (یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کو انڈیا گلوبل ویک 2020 میں افتتاحی خطبہ دیں گے۔

...مزید دیکھیں
غریب کلیان ان یوجنا میں پانچ ماہ کی توسیع کی منظوری

غریب کلیان ان یوجنا میں پانچ ماہ کی توسیع کی منظوری

نئی دہلی، 8 جولائی (یو این آئی) حکومت نے آج پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کو پانچ ماہ کے لئے بڑھانے کی منظوری دی ہے اس اسکیم کو اب نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے دھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرصدارت منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کو پانچ ماہ کے لئے بڑھانے کی تجویز کو منظور کرلیا گیا۔

...مزید دیکھیں
ملک میں کورونا متاثرین کے 7.42 لاکھ کیسز،ہلاک شدگان  کی تعداد 20،642 سےمتجاوز

ملک میں کورونا متاثرین کے 7.42 لاکھ کیسز،ہلاک شدگان کی تعداد 20،642 سےمتجاوز

نئی دہلی،8جولائی(یواین آئی) ملک میں کووڈ 19 کے بڑھتے قہر کے درمیان کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 7.42 لاکھ اور ہلاکتوں کی تعداد 20،642 ہوچکی ہے مرکزی وزارت صحت کی جانب سے بدھ کے روز جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 22،752 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7،42،417 ہوگئی ہے۔

...مزید دیکھیں

9اولمپک کوٹہ کے ساتھ ہندوستان کا بہترین کارکردگی

11 Mar 2020 | 7:15 PM

عمان،11مارچ(یواین آئی)عالمی چیمپین شپ میں کانسے کاتمغے جیتنے والے منیش کوشک (63کلوگرام)کے بدھ کو ایشیا/اوسنیا اولمپک کوالیفائر مکے بازی ٹورنامنٹ میں اولمپک کوٹہ لینےکے ساتھ ہی ہندوستان نے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپک کےلئے نو کوٹہ حاصل کرکے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

image