RegionalPosted at: Nov 18 2017 6:15PM مجرم بھاگے بھاگےپھر رہے ہیں:یوگی
مظفرنگر/میرٹھ،18نومبر(یواین آئی)اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے غیر قانونی ذبح خانہ کو بند کرنے کی مہم جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے آج کہا کہ مجرموں کو کسی حالت میں بخشہ نہیں جائےگا۔
میونسیپل کارپوریشن انتخابات کےسلسلے میں منعقد عوامی جلسوں میں مسٹر یوگی نے کہا کہ امن و قانون سے کھلواڑ کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائےگا۔قانون کو قائم کرنےکےلئے مہم جاری رہے گی۔قانون کے ساتھ کھلواڑ کرنے والوں کی سمجھ میں اب آگیا ہوگا کہ اترپردیش میں ان کے لئے اب کوئی جگہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس مہم کی وجہ سے مجرم منتقلی پر مجبور ہیں۔مجرمین کو بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پولیس پوری سختی سے کام کرے گی اور وہ یہی پیغام دینے آئے ہیں۔
2013 میں فسادات کا قہر جھیل چکے مظفرنگر میں انہوں نے کہا کہ نیشنل گرین ٹربیونل (این جی ٹی)اور سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود پہلے کی حکومتیں غیر قانونی ذبح خانے بند ہی نہیں کروا رہی تھیں ۔ان حکومتوں نے مجرموں کے سامنے ہتھیار ڈال دئے تھے۔مجرموں کی سرپرستی کی تھی ۔ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی)کی حکومت آتے ہی قانون بحال کیا گیا۔مجرم بھاگے بھاگے پھر رہے ہیں۔
جاری۔یواین آئی۔اےایم۔