NationalPosted at: Jan 21 2018 5:41PM عام آدمی پارٹی کے 20ارکان اسمبلی نااہل قرار
نئی دہلی ،21جنوری (یواین آئی)صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے منفعت بخش عہدے کے معاملہ میں دہلی میں عام آدمی پارٹی کے 20ارکان اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کی انتخابی کمیشن کی سفارش پر اپنی مہر لگادی ہے ۔
وزارت قانون و انصاف کے آج جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے صدرجمہوریہ نے ان ممبران کو نااہل قراردینے سے متعلق انتخابی کمیشن کی سفارش منظور کرتے ہوئے انکی رکنیت ختم کردی ہے ۔
کمیشن نے دوسال سے زیادہ عرصہ پرانے اس معاملہ میں ان ممبران اسمبلی کو منفعت بخش عہدے پر تقرری کی شکایت درست پائی تھی اور 19جنوری کو انکی رکنیت ختم کرنے سے متعلق اپنی سفارش صدرجمہوریہ کو بھیجی تھی۔
جاری ۔یواین آئی۔ایف اے