InternationalPosted at: Mar 28 2024 10:22AM امریکہ کے بالٹی مور سے دو لاشیں برآمد
واشنگٹن، 28 مارچ (یو این آئی) امریکی شہر بالٹی مور میں پل گرنے کے مقام سے دن کے وقت ایک پک اپ ٹرک میں دو لوگوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
امریکہ میں حکام نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ میری لینڈ اسٹیٹ پولیس کے کرنل رولینڈ بٹلر نے بدھ کی سہ پہر ایک نیوز کانفرنس میں کہا، "غوطہ خوروں نے سرخ رنگ کے پک اپ ٹرک کو پل کے وسط میں تقریباً 25 فٹ پانی میں ڈوبا ہوا پایا۔"
انہوں نے کہا کہ غوطہ خوروں نے بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے سے کچھ دیر پہلے بالترتیب 35 اور 26 سال کی عمر کے دو افراد کی لاشیں برآمد کیں۔
قابل ذکر ہے کہ پل گرنے کے بعد لاپتہ ہونے والے چھ تعمیراتی کارکنوں کو منگل کی شام امریکی کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں نے ٹھنڈے پانی اور حادثے کے بعد کے وقت کا حوالہ دیتے ہوئے مردہ تصور کیا تھا۔
یواین آئی، م س