InternationalPosted at: Feb 11 2019 11:52AM طالبان اور دیگر فریقوں کے ساتھ بات چیت کے لئے خلیل زاد روانہ
واشنگٹن، 11فروری (یو این آآئی) افغانستان امن عمل میں پاکستان اور قطر کے نمائندوں کو طالبان کے ساتھ بات چیت کے لئے آگے لانے میں اہم کردار ادا کرنے والے امریکی خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد اگلے راونڈ کی بات چیت کے لئے یہاں سے روانہ ہوگئے ہیں۔
افغانستان کے صد ر اشرف غنی نے اتوار کو کہا تھا کہ بات چیت کا عمل جاری رکھنے کے لئے طالبان کو کابل، قندھار یا ننگرہار میں اپنا دفتر کھولنے کے لئے مدعو کیا جاتا ہے۔ اب تک یہ بات چیت دوحہ ، قطر میں ہوئی ہے لیکن طالبان کے ترجمان نے کہا کہ وہ بات چیت کے لئے دوحہ آنا ہی پسند کریں گے۔ طالبان کا یہاں 2013سے دفتر ہے۔
مسٹر خلیل زاداس بات چیت کے عمل کے لئے 28فروری تک دورہ پر رہیں گے۔ امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ ان کا یہ دورہ اس امن عمل کے لئے ہے کیونکہ اس سے امریکہ کا قومی سلامتی مفاد وابستہ ہے۔
وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر خلیل زاد اپنے تمام معاونین سے ملاقات کریں گے اور افغانستان حکومت کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔
مسٹر خلیل زاد نے ایک پروگرام میں اس امن عمل میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے طالبان کے اعلی لیڈر ملا برار کو رہا کرکے اس عمل کو آگے بڑھانے کی سمت میں بہتر کام کیا ہے۔
یو این آئی ۔ م ع۔ 1045