image
Saturday, Apr 1 2023 | Time 13:13 Hrs(IST)
National

ماہ رمضان خود احتسابی، گناہوں سے بچنے اور نزول رحمت کا مہینہ: ڈاکٹر ضیاء الدین

ماہ رمضان خود احتسابی، گناہوں سے بچنے اور نزول رحمت کا مہینہ: ڈاکٹر ضیاء الدین

نئی دہلی، 19مارچ(یو این آئی) ہمیں صرف حکومت کی مدد پر منحصر نہیں رہنا چاہئے بلکہ اپنی مدد آپ کے فارمولے کو فروغ دینا چاہئے خدمت خلق ہر آدمی کی شخصی ذمہ داری ہے ان خیالات کا اظہارالحکمہ فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر ضیاء الدین احمدنے یہاں روزہ کی فرضیت اور افادیت پرمنعقد ایک پروگرام میں کیا انہوں نے مزید کہا کہ رمضان کا مہینہ خود احتسابی، گناہوں سے بچنے اور اپنے رب کو راضی کرنے اور تقوےٰ اختیار کرنے اور خدا کی خاص رحمتوں کے نزول کا مہینہ ہے، ہمیں اس ماہ مبارک سے بھر پور استفادہ کرنا چاہئے۔
اس موقع پرمہمان خصوصی ڈاکٹر عرفان خان، نیچروپیتھ و حجامہ ایکسپرٹ نے کہا کہ انسان روح اور جسم کا ایک مجموعہ ہے۔ہماری روزمرہ کی زندگی میں ان دونوں میں تسلسل پیدا نہیں ہو پاتا یعنی کہ ہم کسی چیز کو جاننے اور سمجھنے کے باوجود بھی نفس کی کمزوری کی وجہ سے عمل میں نہیں لا پاتے۔ روزہ رکھنے سے ہمارے جسم اور روح میں تسلسل پیدا ہوتا ہے۔
انھوں نے روزہ کے مزید فوائد بتاتے ہوئے کہا کہ روزہ کی وجہ سے کینسر جیسی جان لیوا بیماریاں کو بھی کنٹرول کرنے میں مدد ملتی ہے۔ روزہ کی وجہ سے معاشرہ میں ایک خوشحال تعلقات قائم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔ روزہ کی وجہ سے ہمارے اندر غرباء سے نزدیکیاں اور ان کے حقوق کی ادائیگی کے تئیں بیداری بھی پیدا ہوتی ہے جس کی ہمیں بھرپور کوشش کرنی چاہئے۔ ماہ رمضان سے ہر سال ہمارا ایمان فروزاں ہوتا ہے۔
صدارتی خطبہ دیتے ہوئے خطیب و امام محمد شاہد سرور نے کہا کہ ہمیں رمضان کے مبارک مہینہ کی تیاری پہلے سے ہی کر لینی چاہئے۔انھوں نے کہا کہ ہم لوگ اپنے ذاتی مقاصد کے لئے مختلف مواقع پر کام سے چھٹیاں لیا کرتے ہیں، ایک مرتبہ ہم رمضان کے اس موقع پر اللہ کے لئے بھی چھٹی لے کر دیکھیں اور اللہ کو راضی کرنے میں اس کوصرف کریں۔
انھوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہم سب کے لئے دوسروں کے غم باٹنے اور احساس کرنے کا مہینہ ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اس مہینہ میں ہم اپنے غریب بہن اور بھائیوں کی خوب مدد کریں اور ایک خوشحال سماج کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کریں۔مفتی صاحب نے مزید کہا کہ ہمیں یہ تہیہ کرنا چاہئے کہ ہم آگے کی زندگی بھی اسی کے مطابق گزاریں گے۔
پروگرام کے آغاز میں الحکمہ فاؤنڈیشن کے چیرمین ڈاکٹر ضیاء الدین احمد نے تمام مہمان گرامی کا پرجوش طریقہ سے استقبال کیا۔ لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر ضیاء الدین صاحب نے فاؤنڈیشن کے اغراض و مقاصد اور سرگرمیوں کا مختصر تعارف پیش کیا۔اس موقع پر انہوں نے فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام چلائے جارہے کمپیوٹر کورسز سے بھی آگاہ کیا۔
پروگرام کے آخر میں جامعہ ہمدرد یونیورسٹی کے چیف لائبریرین محمد شعیب نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ فاؤنڈیشن کی مختلف سرگرمیوں سے بھرپور استفادہ کریں اور فاؤنڈیشن سے بھی جڑیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس ماہ رمضان کے مہینہ میں سبھی لوگ اپنے غریب و ناداربہنوں اور بھائیوں کی بھرپور مدد کریں۔ یہ مدد لوگ فاؤنڈیشن کے ذریعہ بھی کرسکتے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے۔م الف

خاص خبریں
وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ  کریں گے قیام

وزیراعظم مودی بھوپال پہنچے، چھ گھنٹے سے زیادہ کریں گے قیام

بھوپال، یکم اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی آج فضائیہ کے ایک خصوصی طیارے میں بھوپال پہنچے، جہاں ریاستی ہینگر پروزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے ان کا استقبال کیا۔

...مزید دیکھیں
سپونگ میرین جمیر بنے  ناگالینڈ  ریاستی کانگریس کے نئے صدر

سپونگ میرین جمیر بنے ناگالینڈ ریاستی کانگریس کے نئے صدر

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) کانگریس نے سینئر لیڈر ایس سپونگ میرین جمیر کو ناگالینڈ ریاستی کانگریس کمیٹی کا نیا صدر مقرر کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
سوڈان میں سونے کی کان گرنے سے چودہ افراد کی موت: کانکن کمپنی

سوڈان میں سونے کی کان گرنے سے چودہ افراد کی موت: کانکن کمپنی

خرطوم، یکم اپریل (یو این آئی) شمالی سوڈان میں سونے کی کان منہدم ہونے سے کم از کم چودہ افراد کی موت اور 20 سے زیادہ زخمی ہوگئے۔

...مزید دیکھیں
ٹمپل ماؤنٹ کے داخلی دروازے پر فلسطینی کا گولی مار کر قتل

ٹمپل ماؤنٹ کے داخلی دروازے پر فلسطینی کا گولی مار کر قتل

تل ابیب، یکم اپریل (یو این آئی) اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے یروشلم کے پرانے شہر میں مسجد اقصیٰ کے احاطے کے داخلی دروازے پر ایک فلسطینی کو ہلاک کر دیا۔

...مزید دیکھیں
آئی ایم ایف نے یوکرین کو 48 ماہ کے لیے 15.6  ارب  ڈالر کی نئی مالی امداد کی منظوری دی

آئی ایم ایف نے یوکرین کو 48 ماہ کے لیے 15.6 ارب ڈالر کی نئی مالی امداد کی منظوری دی

(سلگ اور سرخی درست کرتے ہوئے)
واشنگٹن، یکم اپریل (یو این آئی) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ نے جمعہ کو کہا کہ اس نے یوکرین کے لیے 48 ماہ کے واسطے 15.6 ارب ڈالر کے نئے مالیاتی انتظام کو منظوری دے دی ہے۔

...مزید دیکھیں
سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد

سسودیا کی ضمانت کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 31 مارچ (یو این آئی) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے ایکسائز پالیسی 2021-22 میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی طرف سے درج ایف آئی آر میں سابق نائب وزیر اعلی اور عام آدمی پارٹی کے رہنما منیش سسودیا کو ضمانت کی ​​درخواست جمعہ کو خارج کر دی ۔

...مزید دیکھیں
شاہ نے مانسا میونسپلٹی کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

شاہ نے مانسا میونسپلٹی کے ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھا

گاندھی نگر، 31 مارچ (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی امت شاہ نے جمعہ کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گجرات کی مانسا میونسپلٹی کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔

...مزید دیکھیں

جاپانی وزیر خارجہ چین کے دو روزہ دورے پر

01 Apr 2023 | 1:07 PM

ٹوکیو، یکم اپریل (یو این آئی) جاپان کے وزیر خارجہ یوشیماسا حیاشی چین-جاپان امن اور دوستی کی 45 ویں سالگرہ منانے کے لیے ہفتہ کو بیجنگ کا دو روزہ سرکاری دورہ کریں گے جس کے دوران وہ اپنے چینی ہم منصب کن گینگ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات سے متعلق کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ہدایت کار بننا چاہتے تھے اجے دیوگن

01 Apr 2023 | 8:32 AM

(2 اپریل یوم پیدائش کے موقع پر)ممبئی، یکم اپریل (یو این آئی) بالی وڈ کے معروف ایکشن مین یعنی اجےدیوگن اپنی بہترین ادکاری کی بدولت تقریباً تین دہائیوں سے ناظرین کے دلوں پر حکومت کررہے ہیں۔

image