OthersPosted at: Aug 17 2022 12:42PM اے پی میں بجلی گرنے سے چارزرعی مزدور ہلاک
حیدرآباد، 17/اگست (یواین آئی) اے پی میں بجلی گرنے سے چارزرعی مزدور ہلاک اوردیگر تین زخمی ہوگیے۔ یہ واقعہ اے پی کے ضلع ایلورومیں پیش آیا۔پولیس کے ذرایع نے کہا کہ یہ تینوں کھیتوں میں کام کرنے کے دوران ایک عارضی خیمہ میں آرام کررہے تھے کہ یہ واقعہ پیش آیا۔
تین زخ٘می مزدوروں کو علاج کے لیے وجیے واڑہ کے اسپتال منتقل کردیاگیا ۔یہ واقعہ موضع لنگاپالیم میں پیش آیا۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال ایلورو بھیج دیاگیا۔
یواین آئی وخ