NationalPosted at: May 21 2019 8:14PM دہشت گردانہ حملہ شمال مشرق میں امن کو ختم کرنے کی کوشش:راج ناتھ
نئی دہلی، 21 مئی(یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اروناچل پردیش میں نیشنل پیپلز پارٹی کے ایم ایل اے ترونگ ابوہ سمیت 11 لوگوں کو منگل کے دن دہشت گردانہ حملے میں ہلاک کئے جانے پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ شمال مشرق میں امن کو ختم کرنے کی کوشش ہے۔
مسٹر راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ وہ اس حادثے سے صدمے میں ہیں۔ یہ شمال مشرق علاقے میں امن اور عام معمول کی صورت حال کو بگاڑنے کی خطرناک کوشش ہے۔ اس گھناؤنے جرم کے قصورواروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ انہوں نے متاثرہ اہل خانہ سے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق اروناچل پردیش کے ترپ ضلع کے بوگاپانی میں ناگا دہشت گردوں نے دھماکہ کرکے ایم ایل اے ترونگ ابوہ پر حملہ کیا جس میں ان کے علاوہ 10 دیگر لوگوں کی موت ہوگئی۔
یو این آئی۔ ظ ا