NationalPosted at: Feb 20 2018 9:38PM بینکوں میں بڑھتی ہوئی جعلسازیوں کی جانچ کے لئے آر بی آئی کی پانچ رکنی کمیٹی تشکیل
نئی دہلی، 20 فروری (یو این آئی) ریزرو بینک (آر بی آئی) نے پین این بی گھوٹالہ کے پیش نظر بینکوں میں بڑھتی ہوئی جعلسازیوں کی وجوہات کی جانچ کے لئے ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔
ریزرو بینک نے آج بتایا کہ آر بی آئی کے مرکزی بورڈ آف ڈائریکٹرس کے سابق رکن وائی ایچ مالیگام کو کمیٹی کا صدر بنایا گیا ہے۔بورڈ آف ڈائریکٹرز کے موجودہ رکن بھرت دوسي، کینرا بینک کے سابق چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر اور سیبی کے سابق کل وقتی رکن ایس رمن اور ریزرو بینک کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نند کمار سرودے کو کمیٹی کا ممبر بنایا گیا ہے۔ آر بی آئی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر اے مشرا کمیٹی کے رکن سکریٹری ہوں گے۔
جاری۔ یو این آئی ۔م ش ۔ 2125