OthersPosted at: Feb 17 2019 10:14AM ٹرک اور پک اپ وین کی ٹکر میں 7 افراد ہلاک، 10 زخمی
سیوان 17 فروری (یواین آئی) بہار میں ضلع سیوان کے سرائے پولیس آؤٹ پوسٹ کے نظام پور گاؤں کے قریب کل دیر رات ٹرک اور پک اپ وین کے درمیان ہونے والی ٹکر میں سات افراد ہلاک ہو گئے اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پک اپ وین پر سوار لوگ ضلع کے گورياكوٹھي تھانہ علاقہ کے هرپور گاؤں میں تلک کی تقریب میں حصہ لے کر رگھوناتھ پور تھانہ علاقہ کے بابا کے پتیجي لوٹ رہے تھے کہ تب ہی نظام پور گاؤں کے قریب ایک تیز رفتار ٹرک نے پک اپ وین میں ٹکر مار دی۔ اس حادثہ میں پک اپ وین پر سوار سات افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ 10 دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت شیبو رام، اجیت کمار، وکاس کمار، برجیش کمار، منو کمار، صاحب حسین اور لال بابو رام کے طور پر کی گئی ہے۔زخمیوں کو فوری طور پر سیوان صدراسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد سب کو بہتر علاج کے لیے پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال بھیجا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔
یو این آئی،اظ