NationalPosted at: May 22 2020 8:08PM ماحولیات کے قوانین کو نہ ماننے والوں کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا: جاوڈیکر
نئی دہلی 22 مئی (یو این آئی) ماحول، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے جمعہ کے روز کئی پروگراموں کی شروعات کی اور کہا کہ ماحولیات کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا حیاتیاتی تنوع کے بین الاقوامی دن کے موقع پر ایک ویبینار میں مسٹر جاوڈیکر نے پوسٹ گریجویٹ طالب علموں کے لئے ایک انٹرن شپ پروگرام، دو بیداری پروگراموں اور ایک ماڈل کاپ (کانفرنس آف پارٹیز) کی شروعات کی اور حیاتیاتی تنوع ویبینار سیریز کا ایک کتابچہ لانچ کیا اڈل کاپ میں حصہ لینے والی ایک طالب علم کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عام لوگ بھی ماحولیات کے قوانین نہ ماننے والی کمپنیوں کا پردہ فاش کرکے ماحول اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں کردار ادا کر سکتے ہیں۔ اس تناظر میں اپنی سیاسی زندگی کے ایک واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’’وہ لوگ جو قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرتے ہیں انہیں اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی‘‘۔
اس ماڈل کاپ میں 28 ریاستوں اور سات مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 36 اسکولوں کے 72 طالب علم حصہ لے رہے ہیں۔
جاری۔ یو این آئی۔ این یو۔