NationalPosted at: Apr 2 2020 8:51PM سونیا گاندھی کے تبصرہ افسوسناک: بی جے پی
نئی دہلی، 2 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) نے کانگریس صدر سونیا گاندھی کی جانب سے کورونا وبا کے بحران سے نمٹنے کے لئے لاک ڈاؤن سمیت سبھی کوششوں جلد بازی اور بغیر تیاری کیا گیا فیصلہ قرار دینے کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
بی جے پی کے سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے آج یہاں صحافیوں سے کہا کہ کانگریس ایزیکیٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں محترمہ گاندھی نے کورونا کے پھیلنے کو روکنے کے لئے حکومت پر معقول تیاری نہ کرنے اور جلد بازی میں کام کرنے کا الزام لگایا ہے۔ یہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے، جھوٹ اور اوچھی سیاست کا ثبوت ہے۔
مسٹر جاؤڈیگر نے کہا کہ مرکز کی حکومت اور مختلف ریاستوں کی حکومتوں نے شروع سے ہی پابندیاں لگائی، 22 مارچ کو جنتا کرفیو سے پہلے ہیریلوے کی آمد و رفت روک دی گئی تھی، 23 مارچ کی نصف شب سے طیاروں کی پروازوں کو روک دیا گیا، 24 مارچ کو لاک ڈاؤن کردیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ایسے وقت میں جب پوری دنیا ہندوستان کے اقدامات کی ستائش کررہی ہے اور لاک ڈاؤن کی کامیابی سامنے آرہی ہے، کسی سیاسی پارٹی کو ایسا تبصرہ سے احتراز کرنا چاہیے۔ سیاست پھر کبھی ہوسکتی ہے لیکن ابھی سب کو مل کر وزیراعظم نریندر مودی کی قیاست میں متحد ہوکر کورونا وائرس کو شکست دینی ہے۔
مسٹر جاؤڈیکر نے کہا کہ ایسے وقت جب ملک میں ڈاکٹر، نرس اور طبی عملہ کورونا کو روکنے میں مصروف عمل ہیں، کانگریس صدر کو ایسے تبصرے زیب نہیں دیتے۔ امید ہے کہ کانگریس سمجھے گی کہ یہ لڑائی کسی ایک پارٹی، مذہب یا ذات کی نہیں ہے اور آگے سے ایسے تبصرے کرنے سے بچیں گی۔
یو این آئی۔ این یو۔