RegionalPosted at: Jan 21 2020 2:45PM گونڈا میں کشتی پلٹنے سے 11کے ڈوبنے کا خدشہ
گونڈا،21جنوری(یواین آئی)اترپردیش میں گونڈا کے تربگنج تحصیل علاقے کے امری بیگم گنج علاقے میں گھاگھرا ندی پار کرتے وقت پیپے کے پل سے ٹکراکر منگل کو کشتی پلٹ گئی جس میں 11لوگوں کےڈوبنے کا خدشہ ہے۔
پولیس نے یہاں کہا کہ کشتی پر 25لوگ سوار تھے جن میں 14کو صحیح سلامت نکالاگیا جس میں دو کو نازک حالت میں اسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔دو میں سے ایک کی موت ہوگئی۔
دیگر کی تلاش میں غوطہ خور لگے ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق صبح ساحلی ایلی پرسولی گاؤں سے کچھ گاؤں والے گھاگھرا ندی پر کشتی سے اپنے اپنے کھیت جارہے تھے کہ اچانک پیپے کے پل سے ٹکراکر کشتی بے قابو ہوکر پلٹ گئی اور سبھی سوار کسان ندی میں جاگرے۔گاؤں والوں نے پولیس کی مدد سے 14لوگوں کو صحیح سلامت باہر نکال لیا۔
یواین آئی۔اےایم۔