NationalPosted at: Apr 8 2020 3:48PM وزارت داخلہ کی ریاستوں سے ضروری اشیا قانون نافذ کرنے کی ہدایت
نئی دہلی،8اپریل(یواین آئی)وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کےلئے ملک بھر میں جاری مکمل لاک ڈٓاؤن کے دوران ضروری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے ضروری اشیا قانون نافذ کرن کو کہا ہے۔
مرکزی داخلہ سکریٹری اجے کمار بھلہ نے سبھی ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام ریاستوں کو لکھے خط میں کہا ہے کہ ضروری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانے کےلئے ہر ممکن طریقے کئے جانے چاہئے۔ان اقدامات کے تحت اسٹاک حد طے کرنے ،قیمتوں کا تعین ، پیداوار میں اضافہ اور ڈیلروں اور دیگر کھاتوں کی جانچ وغیرہ شامل ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ مزدوروں کی کمی کی وجہ سے مختلف اشیا کی پیداوار میں کمی کی رپورٹ آرہی ہیں۔ایسی حالت میں جمع خوری،کالابازاری ،منافع خوری وغیرہ کا خدشہ ہے جس سے اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا۔ریاستوں سے کہا گیا ہے کہ وہ مناسب شرح کی دکانوں پر اشیا کی فراہمی کو یقینی بنانےکےلئے فوراً قدم اٹھائیں۔
اس سے پہلے وزارت نے آفات کے انتظام کے قانون کے تحت جاری حکم میں خوردنی مصنوعات ،دواؤں اور طبی آلات کے ری پروڈکشن اور پروڈکشن کی اجازت دی تھی۔
صارفین امور ،خوردنی اشیا اور عوامی تقسیم کی وزارت نے بھی ریاستوں کو ان اشیا کے آرڈر دینے سے متعلق التزاموں میں 30جون تک رعایت دی ہے۔ضروری اشیا کےقانون کے تحت جرائم سرگرمیوں میں شامل ہونے پر سات سال تک کی سزا کا التزام ہے۔
یواین آئی۔اےایم۔