OthersPosted at: Dec 5 2016 6:45PM نوزائیدہ بچوں کے اسمگلروں کو بخشانہیں جائے گا: ممتا بنرجی
کلکتہ 5دسمبر (یو این آئی)نوزائیدہ اسمگلنگ کے خلاف سختی سے نمٹنے کی بات کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے آج کہا ہے کہ اب تک24افرادکو گرفتار کیا گیا ہے اور بچوں کی اسمگلنگ میں مبینہ طور پر ملوث تین نرسنگ ہوم کے لائسنس ضبط کیے گئے ہیں ۔ مغربی بنگال اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ ہم اس ریکٹ میں ملوث افراد کو نہیں بخشیں گے اور اس کے تانے بانے کو ختم کرکے ہی دم لیں گے انہوں نے کہا کہ یہ مختلف ریاستوں تک پھیلے ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ چیف سیکریٹری کی قیادت میں ایک خصوصی جانچ ٹیم بنائی گئی ہے ۔جس میں محکمہ صحت اور داخلہ سیکریٹری سمیت ڈائریکٹر جنرل آف پولس شامل ہیں ۔یہ کمیٹی مغربی بنگال حکومت کو رپورٹ پیش کرے گی۔ نوزائیدہ بچوں کاریکٹ کلکتہ، شمالی 24پرگنہ، جنوبی 24پرگنہ اور بنگال کے دیگر اضاع تک پھیلا ہوا ہے ۔دودن قبل ہی بردوان ضلع میں ایک گاؤں کے میدان سے نوزائیدہ بچوں کو برآمد کیا گیا ہے۔ ترنمول کانگریس کے لیڈر نے نوزائیدہ بچوں کی اسمگلنگ کے ریکٹ کے دائرہ میں وسعت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افسران سے کہا ہے کہ جلد سے جلد اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔اس کے علاوہ ممتا بنرجی حکومت نے بچوں کے ود لینے کے عمل کو سخت سے سخت بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یواین آئی ۔نور۔ ش و۔ ظ ا۔ 1530