InternationalPosted at: May 29 2020 10:07AM چلی میں کورونا متاثرہ مریضوں کی تعداد 87000 کے قریب پہنچی
سینٹیاگو،29 مئی (ژنہوا)چلی میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 87000 پہنچ گئی ہے اور اب تک یہاں 890 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا کے 4654 نئے معاملے سامنے آئے اور 49 لوگوں کی موت ہوئی جو اب تک سب سے زیادہ ہیں۔نئے معاملوں میں 4128 لوگوں میں کورونا کی علامات دکھیں جبکہ 526 میں علامات نہیں تھیں۔کورونا سے اب تک یہاں 36150 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔
دارالحکومت سینٹیاگو اور دیگر شہروں میں 29 مئی سے پابندی ہٹانے کافیصلہ کیاگیاتھا لیکن معاملے سامنے آنے کے بعد اسے غیر معینہ مدت کےلئے بڑھا دیاگیا۔ملک کے وزیرصحت جیم منالچ نے کہا کہ کئی سماجی تقاریب کا انعقاد جاری ہے۔اگر ہم میں سے ہرایک سماجی دوری کے طریقوں کےتئیں پریقین نہیں ہے،تو یہ لمبے وقت تک چلنے والا ہے۔
ژنہوا۔اےایم۔