InternationalPosted at: Jan 27 2021 10:34AM چین میں کورونا انفیکشن کے 20 نئے معاملے
بینگ، 27 جنوری (یو این آئی) چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس انفیکشن کے 20 نئے معاملے درج کئے گئے، جس سے باہر سے آنے والے معاملوں کی تعداد بڑھ کر 4644 ہوگئی ہے۔
چین کے قومی ہیلتھ کمیشن کی جانب سے بدھ کو جاری یومیہ رپورٹ کے مطابق سبھی معاملے باہر سے آئے ہیں۔ انفیکشن کے نئے معاملوں میں گوانگ ڈونگ سے ساتھ، شنگھائی سے پانچ، گنسو سے چار، تیان جن سے دو جبکہ جیانگسو اور سچوان میں کورونا انفیکشن کا ایک ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔
کمیشن نے بتایا کہ کورونا انفیکشن کے باہر سے آئے معاملوں میں سے 4351 مریض پوری طرح ٹھیک ہوچکے ہیں جبکہ 293 اسپتال میں داخل ہیں۔
چین کے قومی ہیلتھ کمیشن کے مطابق اس دوران کووڈ19 سے کسی بھی شخص کی موت نہیں ہوئی ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔