InternationalPosted at: Feb 23 2020 1:12PM چین:کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 2،346 ہوگئی
بیجنگ، 23 فروری (اسپوتنك) چین کے صوبہ ہبوئی میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد تقریبا 2،346 ہو گئی ہے۔
علاقائی صحت کے حکام کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ میں اس مہلک وائرس سے متاثر افراد کی تعداد
76ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
ہبوئی کی صحت کمیشن کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق صوبہ کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے بعد 15،299 افراد کو چھٹی دے دی گئی ہے۔ اس صوبہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 630 نئے کیس سامنے آئے ہیں. وہیں اس دوران کورونا وائرس سے 96 افراد کی موت ہوئی ہے۔
اسپوتنک،اظ